منگلورو: سورتکل ٹول پلازہ پر بند نہیں ہوئی ٹول وصولی - ہیجماڈی گیٹ پر ٹول فیس میں اضافہ کا امکان - احتجاجی دھرنا جاری

Source: S.O. News Service | Published on 17th November 2022, 12:25 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو 16/ نومبر (ایس او نیوز) رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل نے حالانکہ 11 نومبر کو ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مرکزی حکومت نے سورتکل ٹول گیٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے انہوں نے وزیر اعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیر نتین گڈکری کا شکریہ بھی ادا کیا تھا ۔ مگر سچائی یہ ہے کہ سورتکل ٹول پلازہ پر ابھی تک ٹول وصولی بند نہیں ہوئی ہے ۔ 

احتجاج جاری رہے گا: دوسری طرف ٹول گیٹ مخالف سمیتی کی جانب سے سورتکل گیٹ کے پاس دن رات چل رہا احتجاجی دھرنا جاری ہے جو 20 ویں دن میں داخل ہو چکا ہے۔ دھرنے کی قیادت کر رہے منیر کاٹیپلا نے کہا کہ ٹول گیٹ ہٹانے کا جو موقف احتجاجی کمیٹی نے اختیار کیا ہے اسے تُلو ناڈو کے عوام نے زبردست حمایت دی ہے۔

اس مطالبہ سے پیچھے ہٹنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ جب تک اس گیٹ پر ٹول وصولی بند نہیں ہوتی تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا ۔ 

نلین کمار نے کی جلد بازی: منیر کاٹیپلا نے کہا کہ نلین کمار نے جس عجلت سے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سورتکل گیٹ منسوخ کردی گئی ہے اور وہاں پر ٹول وصولی بند ہوئی ہے، وہ گزٹ نوٹی فکیشن میں دکھائی نہیں دے رہی ہے اور اس پر عمل در آمد نہیں ہو رہا ہے۔ جس رکن پارلیمان نے غیر مجاز طریقے پر سیکڑوں کروڑ روپے وصول کرنے میں تعاون کیا تھا وہی شخص وصولی بند کرنے کے لئے حکومت کا شکریہ ادا کر رہا ہے ۔ ٹول پلازہ بند کروانے کا کریڈٹ لینے کے لئے بی جے پی لیڈروں کے درمیان دوڑ لگی ہوئی ہے۔ 

ہیجماڈی گیٹ پر ٹول میں اضافہ ؟: سمجھا جا رہا ہے کہ سورتکل میں گیٹ ہٹنے سے حکومت کا کوئی نقصان اور عوام کا کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے، کیونکہ سرکاری طور پر ہیجماڈی ٹول گیٹ پر ٹول فیس میں اضافہ کرنے اور موٹر گاڑیوں سے اب وہاں دوہرا ٹول وصول کرنے کے امکانات ہیں ۔ اس کے علاوہ سورتکل میں KA19 رجسٹریشن والی جن گاڑیوں کو ٹول ٹیکس میں چھوٹ ملتی تھی وہ بھی ختم ہوجائے گی ۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ عوام 'آسمان سے گرا اور کھجور میں اٹکا' والی پوزیشن میں آ گئے ہیں ۔ 

دو چار دن میں نوٹی فکیشن : منگلورو نارتھ کے ایم ایل اے بھرت شیٹی نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے سورتکل ٹول گیٹ کو ہیجماڈی گیٹ میں ضم کرنے کے بعد  ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق ہیجماڈی میں وصول کیے جانے والے ٹول ٹیکس کی شرح پر ضلع انتظامیہ کی طرف سے غور کیا جا رہا ہے اور ترمیم شدہ ٹول فیس کے بارے میں چند دنوں کے اندر نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا ۔ تب تک سورتکل گیٹ پر ٹول وصولی جاری رہے گی ۔ 

مرکزی وزارت کو بھیجی گئی تجویز: سورتکل میں وصولی بند ہونے پر ہیجماڈی گیٹ پر ٹول میں اضافہ کی ترمیمی تجویز کو نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کے ریجنل آفس سے مرکزی وزارت برائے لینڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کو بھیجا گیا ہے ۔ اس میں مختلف موٹر گاڑیوں کے لئے ٹول کی شرح میں ترمیم شدہ اضافہ تجویز کیا گیا ہے اور اس کے لئے مرکزی وزارت سے توثیق طلب کی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ دہلی سے منظوری اور توثیق ملنے کے بعد ریاستی حکومت یا جنوبی کینرا ڈپٹی کمشنر کی طرف سے سورتکل گیٹ بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر روی کمار نے این ایچ اے آئی کے افسران کے ساتھ کل ایک میٹنگ منعقد کی اور اس معاملہ پر تفصیلی گفتگو کی ہے ۔

ہیجماڈی میں بھی ہوگا احتجاج : سورتکل ٹول مخالف سمیتی کے کنوینر منیر کاٹیپلا نے بتایا کہ  سورتکل گیٹ پر وصولی بند ہونے کے بعد ہیجماڈی گیٹ پر ٹول فیس میں اگر حد سے زیادہ اضافہ کیا گیا تو وہاں بھی احتجاجی جدوجہد تیز ہوجائے گی ۔ یہ ایک طرح کی جبری وصولی (ایکسٹارشن) ہے۔ بی جے پی کو ایسا کوئی بھی اقدام نہیں کرنا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...