سسی کانت سینتھل کو استعفیٰ واپس لینے کے لئے  افسران اور خیر خواہان نے کیا اصرار۔ مستعفی ڈپٹی کمشنر نے فیصلہ بدلنے سے کیا انکار

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2019, 7:26 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 9/ستمبر (ایس اونیوز) مختلف محکمہ جات کے افسران اور خیر خواہان نے حکومتی نظام میں آرہی تبدیلیوں اور غیر جمہوری رجحانات کے خلاف بطور احتجاج مستعفی ہونے والے ڈپٹی کمشنر سسی کانت سینتھل سے  ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ واپس لینے پر آمادہ کرنے کی پرزور کوشش کی۔ لیکن سسی کانت نے اتوار کے دن صبح سے شام تک ملاقات کرنے والوں کو صاف لفظوں میں بتادیا کہ وہ کسی بھی قیمت پر اپنا فیصلہ نہیں بدلیں گے۔

 اپنے ملاقاتیوں پر انہوں نے ایک مرتبہ پھر سے واضح کردیا کہ جن اصولوں پر وہ یقین اور اعتماد رکھتے ہیں ان کے ساتھ سمجھوتہ کرتے ہوئے کام کرنا اب ان کے لئے ناممکن ہوگیا ہے۔ اور ان کے مستعفی ہونے کی یہی بنیادی وجہ ہے۔

 یاد رہے کہ اچانک اپنا استعفیٰ سونپنے کے بعد سینتھل جمعہ اور سنیچر کے دن عوامی رابطے سے بالکل کٹ گئے تھے اور کسی کو بھی پتہ نہیں چل رہا تھا کہ وہ کہاں پر ہیں۔سنیچر کے دن شام کے وقت وہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں حاضر ہوئے اور ان کی جگہ نئے ڈی سی کا عہدہ سنبھالنے والی سندھو روپیش سے گفتگو کی۔ اتوار کے دن انہوں نے سرکاری رہائش گاہ قیام کیا۔جہاں پر ان سے ملنے والوں کا تانتا لگ گیا۔سینتھل نے شام تک ملاقاتیں کرنے والوں کو بتایا کہ اگلے چند ہی دنوں میں وہ مستقبل کے تعلق سے فیصلہ کریں گے۔اس کے بعد وہ ایک نجی کار میں سرکاری بنگلے سے نکل گئے۔ بعض ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق وہ پیر کے دن اپنے آبائی شہر چینئی کے لئے نکل گئے ہیں۔اور جلد ہی واپس کرناٹکا میں لوٹ آنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔