منگلورو: کوارنٹین میں رکھی گئی خاتون کو نجی ڈاکٹرسے نہیں ملی علاج کی سہولت۔ بچہ ہوگیا پیٹ میں فوت

Source: S.O. News Service | Published on 29th May 2020, 10:22 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،29؍مئی(ایس او نیوز) دبئی سے لوٹنے پر کوارنٹین میں رکھی گئی ایک حاملہ خاتون کو نجی ڈاکٹر کی طرف سے علاج کی سہولت نہ ملنے پر اس کے پیٹ میں موجود بچہ فوت ہوجانے کا ایک دردناک واقعہ منگلورو میں پیش آیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مذکورہ حاملہ خاتون12؍مئی کو دبئی سے آنے والی پہلی فلائٹ کے ذریعے منگلورو پہنچی تھی۔ پروٹوکول کے حساب سے اس کو کوارنٹین میں رکھ کر گلے سے تھوک کا نمونہ نکالاگیاتھا۔ جب اس کی رپورٹ نگیٹیو آئی تو اس کو گھر میں کوارنٹین کے لئے بھیج دیا گیا۔ پھر 14؍دن بعد دوبارہ جانچ کروائی گئی اور اس کی رپورٹ بھی نگیٹیو نکلی۔اور اس کو کوارنٹین کے زمرے سے الگ کردیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ اس کے بعد اس خاتون نے ایک نجی اسپتال  گئی تھی جہاں مبینہ طور پر اس کا حمل ساقط (ابارشن) کیا گیا۔ اب الزام یہ لگایا جارہا ہے کہ نجی اسپتال اور ضلع انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے خاتون کا حمل ضائع ہوگیا ہے۔

اس ضمن میں ضلع انتظامیہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ خاتون کا حمل ساقط ہونے میں ضلع انتظامیہ کی کوئی غلطی نہیں ہے۔دبئی سے جملہ 33 حاملہ خواتین منگلورو پہنچی تھیں۔ ایئر پورٹ پر اترتے ہی ان سب کی جانچ کروائی گئی تھی۔اس خاتون کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت تھی۔جب وہ کوارنٹین میں تھی تو ڈاکٹر اس کی مسلسل جانچ کررہے تھے۔اگر وہاں ڈاکٹروں نے جانچ میں کوتاہی کی تھی تواس خاتون کو چاہیے تھا کہ یہ بات ضلع انتظامیہ کے علم میں لاتی۔

دوسری طرف خاتون کی شکایت یہ ہے کہ جب وہ بلڈ پریشر کے علاج کے لئے نجی اسپتال میں گئی تو وہاں پر اس کے ساتھ بالکل ایسا سلوک کیا گیا جیسے کہ وہ کورونا کی مریض ہو اور وہاں پر اس کا علاج کرنے سے انکار کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس کو ہوم کوارنٹین کی اجازت دی گئی تھی مگر جس اپارٹمنٹ میں اس کا فلیٹ تھا وہاں کی فلیٹ ایسوسی ایشن نے اس کو فلیٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جس سے مجبور ہوکر اسے ہوٹل میں کوارنٹین ہونا پڑا۔

چکمگلورو سے ملنے والی ایک اور خبر کے مطابق یہاں پرتیریکیرے سے تعلق رکھنے والی ایک حاملہ کے اندر کووِڈ 19کا مرض نہ ہونے کے باوجود کچھ دن پہلے نمہانس لیباریٹری بنگلوروکی غلطی سے رپورٹ پوزیٹیو دی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے اسی لیباریٹری نے اب موڈگیری کے ایک ڈاکٹر کے سلسلے میں پھر ایک بار وہی غلطی دہرائی ہے۔اس رپورٹ پر شک ہونے کی وجہ سے اس کی دوبارہ جانچ دیگر چار پانچ لیباریٹریز میں کی گئی تو سب جگہ سے رپورٹ نگیٹیو آئی ہے، جس کے بعد تمام مشکوک افراد کو کوارنٹین سے باہر چھوڑ دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...