منگلورو پولیس نے شروع کی بیرونی ممالک کی ویزا دلانے والی غیر قانونی ایجنسیوں کے خلاف کارروائی۔ 7ٹریویل ایجنسیوں پر در ج ہوئے کیس

Source: S.O. News Service | Published on 29th September 2019, 1:24 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 29/ستمبر (ایس او نیوز) سٹی پولیس نے ان ٹریویل ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کی ہے جو قانونی اختیارات اور اجازت نامہ نہ ہونے کے باوجود بیرونی ممالک میں ملازمتوں کے لئے ویزا فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔

 سٹی پولیس کمشنر ڈاکٹر پی ایس ہرشا نے بتایا کہ:”مرکزی حکومت کے خارجہ معاملات سے متعلق محکمے کی طرف سے جن ایجنسیوں کو اجازت نامہ ملا ہے، وہی بیرونی ممالک کے ویزا فراہم کرسکتے ہیں۔ مرکزی محکمہ کی اجازت کے بغیر جو ایجنسیاں یہ کام کرتی ہیں وہ غیر قانونی سرگرمی کے زمرے میں آتا ہے، اس لئے  ان غیر مجاز ٹریویل ایجنسیوں کے خلاف اقدامات کرنے کے لئے محکمہ خارجہ معاملات کی طرف سے حکم جاری ہوا ہے۔ جس پرعمل پیرائی کرتے ہوئے شہر کی مختلف ٹریویل ایجنسیوں پر چھاپہ مارکر ان کے دستاویزات کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔“

معلوم ہوا ہے کہ سنیچر کے دن شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ ماری کے دوران 7ٹریویل ایجنسیاں ایسی نکلیں جن کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہیں تھے۔ لہٰذا ان کے خلاف کیس درج کیے گئے ہیں۔

 خیال ہے کہ حال ہی میں 34افراد کو ’مانکیا ایسو سی ایٹ‘ نامی شہر کی ایک ٹریویل ایجنسی کے ذریعے ملازمت کے ویزا پر کویت بھیجا گیا تھا، لیکن وہاں جانے پر ان لوگوں کو ایسے کام پر لگایا گیا جو ویزا میں درج نہیں تھا۔ اس کے علاوہ انہیں تنخواہیں بھی نہیں دی جارہی تھیں اور انتہائی مشکل حالات کا شکار ہونا پڑا تھا۔ کچھ فلاحی تنظیموں کی مداخلت کے بعد وہ لوگوں کی وطن واپسی ممکن ہوسکی تھی۔ ان 34متاثرین کے وفد نے سٹی پولیس کمشنر سے ملاقات کرکے اپنا دکھڑا سنانے کے بعد مانکیا ایسوسی ایٹ سے اپنی رقم 75ہزار روپے فی کس واپس دلوانے کا مطالبہ کیاتھا جو انہوں نے ویزا کے لئے مذکورہ ایجنسی کو دی تھی۔ اسی پس منظر میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ٹریویل ایجنسیوں پر شکنجہ کسنا شروع کیا ہے۔    

سٹی پولیس کمشنر نے عوام سے گزارش کی ہے کہ بیرونی ملازمت کے ویزا سے متعلقہ کسی بھی معاملے میں صرف ان ٹریویل ایجنسیوں سے ہی رابطہ کریں جن کے پاس مرکزی حکومت کے محکمہ خارجہ معاملات (فارن افیئرز) کی تصدیق اور اجازت نامہ موجود ہو۔ اور غیر مجاز ایجنسیوں کے ساتھ معاملات طے کرکے خواہ مخواہ مصیبتوں اور خسارے کا شکار نہ ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...