لاک ڈاون پاس کا غلط استعمال ہوا تو موٹر گاڑیاں ضبط کی جائیں گی ۔ منگلورو پولیس کمشنر

Source: S.O. News Service | Published on 10th May 2021, 2:35 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو، 10؍ مئی (ایس او نیوز) منگلورو پولیس کمشنر ششی کمار نے  کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے  درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لئے عوام سے لائیو رابطہ کیا۔ اس موقع پر بہت سارے لوگوں نے سیکڑوں مسائل پولیس کمشنر کے سامنے رکھے۔ اور بہت سے لوگوں نے صلاح اور مشورے بھی دئے جسے پولیس کمشنر نے بڑی سنجیدگی سے سنا۔

    پولیس کمشنر نے کووڈ گائڈ لائنس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت کارروائی کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ادارے، پارٹی یا کسی اور نام سے کرفیو پاس حاصل کرکے اس کا غلط استعمال کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ ایسے لوگوں کی موٹر گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے پیش نظر کرفیو لاگو کیا گیا ہے۔ دوائیاں لینے، ڈکٹر کے پاس جانے والوں کے علاوہ میڈیا اور ایمرجنسی ضرورت کے پیش نظر ضروری چیزیں خریدنے کے لئے چھوٹ دی گئی ہے، لیکن کچھ لوگ بے سہارا افراد کو کھانا فراہم کرنے کے نام پر ادارے اور پارٹیوں کے نام پاس حاصل کررہے ہیں اور اس کے سہارے گھوم پھر رہے ہیں۔ کرفیو میں باہر نکلنے کے لئے کسی بھی ادارے کو دی گئی پاس کی پولیس کے ذریعے جانچ  پڑتال کے بعد ہی گاڑی کو آگے بڑھنے کی اجازت دی جائے گی۔ کیونکہ اب تک ضلع انتظامیہ کی طرف سے کسی کو بھی پاس جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ کچھ لوگ گزشتہ سال دی گئی پاس کو غیر قانونی طور پر استعمال کرر ہے ہیں۔

    پولیس کمشنر نے یہ بھی بتایا کہ ضروری اشیاء خریدنے کے  لئے صبح 6 بجے سے 9 بجے تک جو چھوٹ دی گئی ہے اس میں لوگوں کو چاہیے کہ وہ پیدل چل کر ہی اپنے قریب میں واقع دکانوں سے  سودا سلف خریدیں ۔ اگر کوئی ضروری چیز خریدنے کے لئے دور جانا ناگزیر ہوا تو صرف اسی صورت میں ہی گاڑیوں کا استعمال کیا جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ کورونا کرفیو لاگو کیے جانے کے بعد سے اب تک 8 ہزار سے زائد افراد کے خلاف قوانین کی پابندی نہ کرنے کے کیس دائر کیے جا چکے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔