منگلورو پولیس کمشنر نے کروائی منشیات فروشوں کی پریڈ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd July 2019, 8:06 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو22/جولائی (ایس او نیوز)شہر کے پولیس کمشنر سندیپ پاٹل نے منشیات فروشی کے خلاف سخت اقدامات کرنے اور نشیلی اشیاء سے شہر کو پاک کرنے کا عزم کیا ہے۔ اس سمت میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے انہوں نے شہراور اطراف میں منشیات فروشی کے تعلق سے پکڑے گئے تمام افراد کو ایک جگہ جمع کرکے ان کی پریڈ کروائی اور اس دھندے سے باز رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ آئندہ منشیات فروشی میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے گی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس پریڈ میں منشیات فروشی کے 94سابق ملزمین حاضر تھے۔پولیس کمشنر نے ان افراد سے مخاطب ہوکر کہا کہ پولیس نے  شہر کومنشیات کے کاروبار سے بالکل پاک کرنے کا تہیہ کرلیا ہے۔اس لئے ایسے تمام افراد کو چاہیے کہ وہ سماج کی صحت کو نقصان پہنچانے والی ہر قسم کی سرگرمی سے دور رہیں۔پولیس کمشنر متعلقہ علاقوں کے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ پرانے منشیات فروشوں کی موجودہ سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کریں۔    

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔