منگلورو:پولیس اسکواڈ نے ناکام بنائی مویشیوں کی غیر قانونی رفت  کی کوشش۔ ٹرک اور جانور پولیس ضبط۔ ملزمین ہوگئے فرار

Source: S.O. News Service | Published on 27th October 2020, 3:03 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،27؍اکتوبر (ایس او نیوز) مویشیوں کی چوری اور غیر قانونی سپلائی روکنے کے لئے منگلورو سٹی پولیس نے جو اسکواڈ تشکیل دیا ہے اس نے مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گائے اور بچھڑوں کی غیرقانونی رفت کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کےمطابق ایک پِک اَپ  ٹرک میں غیر قانونی طور پر جانور رفت کیے جانے کی مصدقہ اطلاع ملنے پرکنکن ناڈی اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کی قیادت میں  مویشی چوری اور غیر قانونی سپلائی اسکواڈ نے پڈیل چیک پوسٹ کے پاس بنٹوال کی طرف سے آرہے  ٹرک کو روکنے کی کوشش کی ، مگر ٹرک سوار تیزرفتاری کے ساتھ آگے نکل گئے۔ پولیس اسکواڈ نے اس ٹرک کا پیچھا کیا تو اس میں موجود ملزمین نے  پمپ ویل کے پاس جانوروں سے بھرا ٹرک چھوڑ کر راہ فرار اختیار کی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کی تلاشی لینے پر اس میں چھ گائیں ، ایک بیل اور پانچ بچھڑے ظالمانہ انداز میں ٹھونسے ہوئے پائے گئے ۔پولیس اسکواڈ نے ٹرک اور اس میں موجود مویشی ضبط کرلیے ۔کنکن ناڈی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی ملزمین کو گرفتار کرلے گی۔ اس دوران عدالت کے حکم پر ضبط کیے گئے مویشیوں کو پجیرو میں  بنے ہوئے  جانوروں کے ’شیلٹر ہوم‘ میں بھیج دیا گیا ہے۔

مویشی چوری اور غیر قانونی سپلائی روکنے کے لئے پولیس اسکواڈ: خیال رہے کہ منگلورو پولیس  کی طرف سےخصوصی اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جس نے امسال5 اکتوبر سے اپنی سرگرمیوں   کا آغاز کیا ہے۔اس میں  سٹی کرائم برانچ کے افسران اور دیگر عملہ شامل ہے۔جانوروں کی سپلائی اور چوری کو روکنے کے لئے    32مقامات پر چیک پوسٹس بنائے گئے ہیں، جہاں  آنے جانے والی گاڑیوں پر نظر رکھی جاتی ہے۔ اس اسکواڈ کی طرف سے رات وقت چوکسی اور نگرانی بڑھا دی جاتی ہے، جبکہ علی الصبح پٹرولنگ کرنے والی  ٹیم کے ساتھ سب انسپکٹر کے  درجے کا ایک آفیسر ہوا کرتا ہے۔سب ڈیویژن لیول پر نگرانی کے لئے سب انسپکٹر  درجے  کے ایک آفیسر کو سپروائزر مقرر کیا گیا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ اس مہینے میں جب سے یہ اسکواڈ تشکیل دیا گیاہے،  اب تک گئو ذبیحہ پر پابندی والے قانون کے تحت مویشیوں کی غیر قانونی رفت کے 7معاملے پکڑے گئے ہیں اور 28مویشی بچالیے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔