منگلورو: لیڈیز ہاسٹل میں گھسنے اور تانک جھانک کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار۔ خواتین نے کردی جم کر دھلائی 

Source: S.O. News Service | Published on 26th August 2020, 9:30 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،26؍اگست (ایس او نیوز) شہر کے شراومندر کے قریب واقع   لیڈیز پی جی ہاسٹل میں ایک شخص کو پکڑ کر خواتین نے جم کر دھلائی کرنے کی واردات پیش آئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق یہ شخص چوری چھپے ہوسٹل میں تانک جھانک کررہا تھا جبکہ اس پر یہ بھی الزام ہے کہ یہ شخص  خواتین کے کپڑے چوری کرنے اور خواتین کے سامنے غیر فطری اور فحش حرکتیں کرنے میں بھی ملوث تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کو   رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد ہاسٹل کی خواتین نے جم کر دھلائی کی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص کیرالہ کارہنے والا ہے ، اس سے قبل بھی دو مرتبہ وہ رنگے ہاتھوں پکڑا جاچکا تھا اور اسے پولیس کے حوالے بھی کیا گیا تھا۔ مگر ہاسٹل میں مقیم خواتین کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور اسے دوسرے ہی دن رہا کردیا۔ اس کے بعد اس نے پھر اپنی پرانی حرکتیں شروع کردیں۔

پتہ چلا ہے کہ اس پیئنگ گیسٹ سینٹر میں 40 خواتین قیام کرتی ہیں۔پچھلے کچھ مہینوں سے ایک شخص اچانک اس عمارت میں گھس کر خواتین کے سامنے غیر اخلاقی حرکتیں کرنے لگا تھا۔وہ کبھی خواتین کے کپڑے چرالے جاتا تو کبھی عجیب عجیب حرکتیں کرتا تھا۔کل رات بھی اس نے ایک خاتون کے کمرے میں گھس کر اس کے کپڑے چرالیے اور عمارت کے ٹیریس پر لے جاکر رکھ دئے۔ جب عمارت میں موجود دوسری خواتین کو اس بات کا پتہ چلا تو سب نے مل کر اس کو تلاش کرنا شروع کیا۔ بالآخر وہ عمارت کے ٹیریس پر ہی چھپا ہوا ملاتو سب نے مل کر اس کی خوب دھلائی شروع کردی جس کے دوران وہ بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔  معلوم ہوا ہے کہ پٹائی کی وجہ سے وہ کچھ زخمی بھی ہوگیا تھا جس کا علاج اس نے ایک پرائیویٹ اسپتال میں کروایا ہے۔

پی جی سینٹر میں رہنے والی خواتین نے اعلیٰ پولیس افسران سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور مذکورہ شخص کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ وہ پھر اس ہاسٹل میں داخل ہونے کی ہمت نہ کرسکے۔ خواتین نے خدشہ جتاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پولیس اس کے خلاف اقدام نہیں کرتی ہے تو پھر یہ شخص نفسیاتی مریض بن کر خواتین کے قتل جیسی کارروائیاں بھی انجام دے سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...