منگلورو: بس شیلٹر نام کرن معاملہ میں قتل کی دھمکی کا الزام ۔ راوڈی شیٹر سمیت 5 گرفتار 

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2021, 1:50 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو ،23؍ اکتوبر (ایس او نیوز) سورتکل کے  کاٹیاپالیا تھرڈ بلاک میں نوتعمیر شدہ بس شیلٹر کو چار سال پہلے  قتل ہوئے دیپک راو کے نام سے منسوب کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے پانچ ملزموں کو پولیس نے گرفتار کر لیا جس میں راوڈی شیٹر نواز بھی شامل ہے ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق   گرفتار ملزمین کے نام محمد نواز عرف پنکی نواز، محمد فیصل ، محمد صفوان، محمد نیاز اور محمد مصطفیٰ ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ  2 اکتوبر کو ایم ایل اے بھرت شیٹی نے اس بس شیلٹر کا افتتاح کیا تھا ۔ مبینہ طور پر دیپک راو کے قتل میں ملزم پنکی نواز اور جونّو نامی شخص کے درمیان "لوکھنڈ والا وہاٹس ایپ گروپ" میں جو بات چیت ہوئی اس کے مطابق بس شیلٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو قتل کرنے کی بات کہی گئی تھی اور یہ آڈیو میسیج سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا ۔

اس ضمن میں لوکیش نامی ایک شخص نے سورتکل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی جس پر تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے پانچ ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ ان کے پاس سے تلوار اور موبائل فونس بھی ضبط کیے گئے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں جونّو نامی ملزم کے علاوہ  مزید کچھ لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...