منگلورو: ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی ۔ وصول کیا گیا 42  لاکھ روپے جرمانہ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd April 2021, 9:23 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،3؍اپریل (ایس او نیوز)ضلع انتظامیہ نے کووڈ گائڈ لائنس کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف جو کارروائی شروع  کی ہے اس کےنتیجے میں چہرے پر ماسک نہ پہننے والوں سے اب تک  بڑا بھاری جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔

ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 31 مارچ تک جنوبی کینرا میں کووڈ متاثرین کی تعداد 40 ہزار تک پہنچ گئی۔ جبکہ چہرے پر ماسک نہ لگانے کے 40,368 معاملے درج ہوئے جن سے 42,11,630 روپے وصول کیے گئے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ضلع میں کووِڈ کی دوسری لہر پر لگام کسنے میں کوئی خاص کامیابی نہیں ملی ہے، بلکہ مسلسل اضافہ سامنے آرہا ہے۔

یاد رہے کہ 22 مارچ کو ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجیندرا نے خود مارکٹ ، مالس اوردکانوں اور بسوں پر چڑھ کر ماسک نہ لگانے پر جرمانہ عائد کیا تھا اور چہرے پر ماسک لگانے کی مہم چلائی تھی، جس کے بعد سے ماسک کی جانچ کا کام محکمہ پولس سمیت دیگر محکمہ کی طرف سے بھی  جاری ہے، ایک طرف ضلع انتظامیہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اپنی طرف سے احتیاطی اقدما ت اُٹھانے میں لگے ہیں، لیکن دوسری طرف ایسا لگتا ہے جیسے  لوگ کورونا کی  پرواہ ہی نہیں کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔