منگلورو : آن لائن کسٹمر کیئر ایپ کے ذریعہ چلایا جارہا ہے دھوکہ دہی کا جال ۔ پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد نے گنوائے لاکھوں روپے 

Source: S.O. News Service | Published on 5th April 2022, 2:21 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو ،5 ؍اپریل (ایس او نیوز) بینک کھاتوں سے رقم اڑانے والے گروہ ہر سطح پر سرگرم ہیں اور احتیاط برتنے کی لاکھ ہدایتوں کے باوجود آئے دن لوگ ان کے جال میں پھنس جاتے ہیں ۔ اب  آن لائن کسٹمر کیئر ایپ کے ذریعے لوٹے جانے کے 2 تازہ ترین معاملے  سامنے آئے ہیں جس میں ایک پولیس کانسٹیبل 50 لاکھ روپے اور دوسرا شخص 1.92 لاکھ روپے گنوا بیٹھا ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ منگلورو کے پولیس کانسٹیبل نے کوئی چیز آن لائن منگوائی تھی ۔ جب بہت دن گزرے اور وہ چیز نہیں آئی تو اس نے اس کی جانکاری لینے کے لئے  آن لائن دستیاب ہیلپ لائن کا سہارا لیا جہاں اس سے کہا گیا کہ Anydesk نامی ایپ ڈاون لوڈ کرے ۔ اس نے یہ ایپ ڈاون لوڈ کیا اور دھوکہ بازوں نے اس ایپ کے ذریعے کانسٹیبل کے کھاتے سے 50 لاکھ روپے اڑا لیے ۔
    
دوسرا معاملہ ایک ایسے شخص کا ہے جس نے اپنے دو میں سے ایک اے ٹی ایم کارڈ کو کینسل کرنے کے لئے آن لائن ملنے والی ہیلپ لائن کی ہدایت پر Anydesk ایپ کا سہارا لیا اور اس کے کھاتے سے 1.92 لاکھ روپے غائب کر دئے گئے ۔ 
    
سائبر کرائم پولیس کا کہنا ہے کہ بہت سارے مشہور سائٹس کے نام پر نقلی کسٹمر کیئر نمبرس موجود ہیں ۔ اکثر لوگ بینک سے متعلق امور یا آن لائن خریداری سے متعلق معاملات میں مدد لینے کے لئے ہیلپ لائن نمبرس کو آن لائن سرچ کرتے ہیں اور وہ دھوکہ دہی کے جال میں پھنس جاتے ہیں ۔ 
    
سائبر سیکیوریٹی کے ماہرین کہتے ہیں کہ لوگوں کو جب بھی بینک سے متعلق کام ہو تو انہیں بینک کے آفیشیل ایپ کا ہی سہارا لینا چاہیے اور وہاں پر موجود ہیلپ لائن نمبروں پر ہی رابطہ کرنا چاہیے ۔ ورنہ آن لائن سرچ کرتے ہوئے فریب کاروں کے ہتھے چڑھنے سے انہیں کوئی روک نہیں سکتا ۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...