منگلورو: لوٹ مار، نقب زنی اور ڈکیتی میں ملوث گینگ کے 9 اراکین کو پولیس نے کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 3rd April 2021, 9:16 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،3؍اپریل (ایس او نیوز) پولیس نے لوٹ مار، نقب زنی ، چوری اور ڈکیتی میں ملوث ایک بدنام زمانہ گینگ کے 9 اراکین کو گرفتار کرلیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کمشنر ششی کمار نے بتایا:" جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع کے مختلف مقامات پر گھروں میں نقب زنی، چوری، ڈکیتی، مویشی چوری اور سڑکوں پر مسافروں کو لوٹنے والی ایک گینگ کو پولیس نے گرفتگار کرلیا ہے۔ اس گینگ کے اراکین نے موڈ بیدری، مُلکی، بجپے، کارکلا، وینور، بیلتنگڈی، دھرمستھلا وغیرہ میں وارداتیں انجام دی ہیں ۔ اس کے علاوہ بینگلورو سٹی، بینگلورو رورل، ہاسن، میسورو، چترادرگہ اورریاست کے دیگر پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں ہونے والی وارداتوں اس گینگ کا ہاتھ ہونے کا پتہ چلا ہے۔"

پولیس کمشنر نے گرفتار ملزمین کی تفصیلات ظاہر کرتے ہوئے کہا: عبدالرووف(24سال) جرائم کے 12 معاملے، راما مورتی (23سال) 8 معاملے، اشرف پراڈی (27سال) 9 معاملے، سنتوش (24سال) 9 معاملے، نوید (36سال) 1معاملہ، راما نندا شیٹی (48 سال) 7 معاملے، سُمن (24سال) 7معاملے، صدیق (27سال) 7 معاملے،اور علی کویا 8 جرائم کے معاملات میں شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین کے قبضے سے چار پہیوں والی تین موٹر گاڑیاں، ایک آٹو رکشہ، 4 دوپہیہ گاڑیاں، 11 موبائل فون، 250 گرام وزنی سونے کے زیورات ضبط کیے گئے ہیں جس مجموعی مالیت کا اندازہ 32.22 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دو چھوٹی تلواریں، ایک ایئرگن، ایک لوہے کی سلاخ، ایک لوہے کا لیور، ایک لمبا چاقو، ایک مرچی پاوڈر کا پیکیٹ، کرکٹ اسٹمپس او ڈنڈے برآمد کیے گئے ہیں۔ ایک ملزم کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اس نے ہاسن ضلع میں ایک واردات کے دوران لائسنس والا ریوالور بھی چرا لیا تھا۔ اس ضمن میں تفصیلی جانچ کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔