منگلورو: گانجہ فروشی کے الزام  میں میڈیکل اسٹوڈنٹس اور ڈاکٹرس سمیت 9 افراد گرفتار 

Source: S.O. News Service | Published on 11th January 2023, 9:11 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،11 / جنوری (ایس او نیوز) گانجہ نوشی کے علاوہ اس کی فروخت میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس  نے 9 افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں دو ڈاکٹروں کے علاوہ میڈیکل اسٹوڈنٹس بھی شامل ہیں۔ 
    
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ 9 ملزمین میں پانچ مرد اور تین خواتین ہیں - ان کا تعلق تملناڈو، کیرالہ ، پنجاب ، دہلی اور آندھرا پردیش سے ہے ۔ مگرسب سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ گرفتارشدگان انڈرگریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے طالب علم  ہیں ۔ چار لڑکیاں ایم بی بی ایس اور ڈینٹل کالج کے فائنل ایئر میں زیر تعلیم ہیں  جبکہ  پانچ مردوں میں سے دو ڈاکٹرس ہیں جو میڈیکل آفیسر کے طورپر  تعینات ہیں اور تین طلبہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں زیر تعلیم ہیں۔ 
    
خیال رہے کہ 8 جنوری کو نیل کشوری لال رام جی شاہ (35 سال) نامی ہندوستانی نژاد برطانوی شہری کو بنٹس ہاسٹل سے گرفتار کیا گیا تھا اور پولیس نے اس کے فلیٹ سے 2 کلو گرام گانجہ بر آمد کیا گیا  جو اس نے طالب علموں اور مقامی لوگوں کو فروخت کرنے کے لئے رکھا تھا ۔ نقد  روپیوں کے علاوہ اس کے پاس سے موبائل فونس بھی  ضبط کیے گئے تھے۔ 
    
پولیس کمشنر این ششی کمار نے بتایا : " نیل یونائٹیڈ کنگ ڈم کے ہندوستانی نژاد شہری ہے اور وہ  ڈینٹل کالج میں  طالب علم کے طور پر گزشتہ 15 سال سے منگلورو  میں مقیم ہیں ۔ 15 سال گزرنے کے باوجود اس نے اپنا کورس مکمل نہیں کیا ہے ۔ اس سے گہری تفتیش کے بعد اب مزید 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ان کے پاس سے بھی گانجہ بر آمد ہوا اور ان کے ذریعہ گانجہ فروشی اور گانجہ نوشی کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ "
    
گرفتار کیے گئے 9 ملزمین کو عدالت میں پیش کرکے 2 دن کی پولیس کسٹڈی حاصل کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔