منگلورو :  این آئی اے نے مارا سابق ایم ایل اے کے گھر پر دوبارہ چھاپہ ۔ بہو کو کیا گرفتار 

Source: S.O. News Service | Published on 3rd January 2022, 7:45 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،3؍ جنوری (ایس او نیوز) نئی دہلی سے آنے والی این آئی اے کی ٹیم  نے اُلال کے سابق ایم ایل اے عیدن ابّا کے بیٹے بی ایم باشاہ کے گھر پر پھر ایک مرتبہ چھاپہ مارا اور باشاہ کی نومسلم بہو مریم کو گرفتار کر لیا ۔

خیال رہے کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ایک ٹیم نے اس سے قبل اگست 2021 میں بی ایم باشاہ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا اور آئی ایس آئی ایس کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے لئے نوجوانوں کو بھرتی کروانے کے الزام میں باشاہ کے چھوٹے  بیٹے عمار عبدالرحمان کو گرفتار کیا تھا ۔ اس چھاپے کے دوران باشاہ کے دوسرے بیٹے انس عبدالرحمان کی نومسلم بیوی مریم (سابقہ نام دپیتی) کو بھی شک کے گھیرے میں لیتے ہوئے اس سے دو دن تک سخت تفتیش کی تھی مگر اُس وقت اسے گرفتار نہیں کیا گیا تھا ۔

آج پھر سے تفتیشی آفیسر (آئی او) ڈی ایس پی کرشنا کمار ، پولیس انسپکٹر اجئے سنگھ اور مونیکا دھیکوال کی ٹیم دہلی سے الال پہنچی اور باشاہ کے گھر پر چھاپہ ماری کے بعد مریم کو گرفتار کر لیا  ۔ مریم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کا تعلق کورگ سے ہے ۔ وہ جب ڈینٹل کالج میں زیرتعلیم تھی تو باشاہ کے فرزند انس کے عشق میں گرفتار ہوگئی ۔ پھر اس نے اسلام  قبول کیا اور دیپتی سے مریم بن گئی ۔ پھر اس نے اپنی زندگی کا انداز پوری طرح بدل لیا اور دین کی  پابند ہوگئی ۔ این آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی ایس کی انتہا پسندانہ اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی سوشیل میڈیا میں تشہیر کرنے اور نوجوانوں کو آئی ایس آئی ایس میں شامل کرنے کے لئے جو گروپ کام کررہا تھا اس کے ساتھ مریم کے بھی روابط تھے ۔ مریم اور اس کے ساتھیوں پر یہ بھی الزام ہے کہ  جموں و کشمیر کے دہشت گردوں کے ساتھ بھی ان کے تعلقات تھے اور انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں سے نوجوانوں کو راغب کرنے کی مہم چلا رکھی تھی ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔