الال : آئی ایس آئی ایس سے رابطہ ہونے کا شبہ ۔ سابق ایم ایل اے عیدن ابّا کے بیٹے کے گھر پر این آئی اے نے مارا چھاپہ 

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2021, 12:19 PM | ساحلی خبریں |

الال، 4؍ اگست (ایس او نیوز) شام کی دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے رابطہ ہونے کے شبہ میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم نے الال کے سابق رکن اسمبلی بی ایم عیدن ابّا کے بیٹے بی ایم باشاہ کے گھر پر صبح کی اولین ساعتوں میں چھاپہ مارا ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ڈائریکٹر اوما کی قیادت میں 25 نفری ٹیم بنگلورو سے الال کے ماستی کٹے پہنچی اور مقامی پولیس کے تحفظ میں چھاپہ ماری اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بی ایم باشاہ اور ان کی فیمیلی اس گھر میں رہتی ہے ۔ باشاہ کا تعلق ریئل ایسٹیٹ کاروبار سے تھا ۔ ان کے دو بیٹے بیرون ملک مقیم ہیں ۔
    
شبہ کیا جارہا ہے کہ ان لوگوں کے رابطے آئی ایس آئی ایس اور کشمیری دہشت گرد گروپس کے ساتھ  ہیں اور مبینہ طور پر وہ ان تنظیموں کے لئے اپنے دل میں نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ الزام لگایا جارہا ہے کہ ان کی فیمیلی کے لوگوں نے یوٹیوب پر ایسے چینلس سبسکرائب کر رکھے ہیں جو آئی ایس آئی ایس سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کی ایک دہشت گرد تنظیم کے نوجوان اراکین کے ساتھ ان کے ٹیلی فون پر رابطے ہیں ۔   
    
یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ باشاہ کی ایک بیٹی کچھ سال پہلے کیرالہ سے لاپتہ ہوگئی تھی اور بعد میں اس نے شام کی آئی ایس آئی ایس تنظیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔