ملک میں اقلیتوں پر جان لیوا ہجومی تشدد کے خلاف منگلورو میں مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th June 2019, 2:20 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو30/جون (ایس او نیوز) ملک بھر میں اقلیتوں اور خاص کرکے مسلمانوں کے خلاف شدت پسند ہندو تنظیموں کے جانب سے ہورہے جان لیوا ہجومی تشدد کے خلاف جنوبی کینرا ڈی سی دفتر کے سامنے مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی کے بینر تلے ایک خاموش احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرین نے اپنے منھ پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔اور ہاتھوں میں پلے کارڈ زاٹھا رکھے تھے جن پردنیا میں ملک کی بدنامی کا سبب بننے والے فرقہ وارانہ اور ہجومی تشدد کو ختم کرنے اور مذہب کے نام پر بے قصور افراد کے قتل کیے جانے کا سلسلہ روکنے کے مطالبات درج تھے۔ پلے کارڈزپر یہ جملے بھی درج تھے کہ مرکزی سرکار اور بی جے پی کی وجہ سے ملک میں خوف ودہشت کا ماحول برپا ہوگیا ہے۔حکومت اورعوامی منتخب نمائندوں کو اس کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا اور اس طرح کے ظلم و ستم پر روک لگانے کے اقدامات کرنے ہونگے۔احتجاجی مظاہرین نے اسی قسم کے مطالبات پر مبنی ایک میمورنڈم ضلع ڈپٹی کمشنر کو پیش کیا۔

اس موقع پر کمیٹی کے قائدین امیر تومبے،رفیع الدین کودرولی، علی حسن، ذاکر حسین الال، رفیق پانیل، خالد الال، وہاب کودرولی، مصطفی ملار وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔