منگلورو پبجی گیم مرڈر کیس: ملزم بیٹے کو پناہ دینے کے الزام میں پولیس نے کیا باپ کو گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 6th April 2021, 1:36 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو ،6؍اپریل (ایس او نیوز) پبجی گیم پر جھگڑے کے بعد عاکف نامی کم عمر لڑکے کو قتل کرنے والے ایک نابالغ  لڑکے کے باپ کو پولیس نے اس الزام میں گرفتار کرلیا کہ اس نے جرم کی معلومات ہونے کے باوجود اپنے بیٹے کو چھپے رہنے میں مدد کی اور پولیس کو اس کی اطلاع نہیں دی تھی۔

    سنتوش(45 سال) کے سی روڈ پیلی کور کا رہنے والا ایک لاری ڈرائیور ہے۔ اس کے بیٹے  نے اپنے دوست عاکف کا سر پتھر سے کچل کر اسے مار ڈالا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کے بعد  لڑکے نے گھر پہنچ کر پوری بات اپنے والد اور گھر والوں کو بتائی تھی، مگر ان لوگوں نے یہ بات پوشیدہ رکھی اور پولیس کو بھی خبر نہیں دی۔ اس لئے جرم کی بات چھپائے رکھنے اور ملزم  کو پناہ دینے کے الزام میں سنتوش کو گرفتار کیا گیا۔

    پولیس نے  لڑکے  کو پہلے ہی گرفتار کیا تھا جسے قانونی طور پر نابالغ ہونے کی وجہ سے کل اس کو بچوں سے متعلق عدالت (جُوِینائل جسٹس بورڈ) کے سامنے پیش کیا گیا اور وہاں سے اس کو ریمانڈ ہوم میں بھیج دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ    جب سے پولیس نے عاکف مرڈر کیس کو  حل  کیا ہے تب سے مبینہ طور پر کچھ مقامی افراد گرفتار شدہ لڑکے   کے گھر والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ چونکہ اس وقت صرف لڑکے  کی ماں اور اس کا بھائی دونوں ہی گھر پر رہتے ہیں، اس لئے الال پولیس نے وہاں پر سیکیوریٹی کا انتظام کردیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔