منگلورو : نیتراوتی ندی سے بر آمد ہوئی اجنبی جوان خاتون کی لاش
منگلورو،12؍ ستمبر (ایس او نیوز) نیتراوتی ندی میں ایک اجنبی جوان خاتون کی لاش تیرتی ہوئی پائی گئی جسے الال کے ماہی گیروں نے سمندر میں بہہ جانے سے بچا لیا اور ہوئیگے بازار کنارے تک لے آئے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ لاش ایک خاتون کی ہے جس کی عمر 30 اور 35 سال کے درمیان ہو سکتی ہے ۔ اس نے پینٹ اور ٹی شرٹ پہن رکھا ہے ۔ یہ خود کشی ہے یا قتل کا معاملہ ہے اس بارے میں پولیس تحقیقات سے بات صاف ہو سکتی ہے ۔
پانڈیشور پولیس اسٹیشن کے افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا جس کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دی گئی ۔ معاملہ درج کرنے کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔