منگلورو : مشہورو معروف 'محتشم بلڈرس' کی شاندارعمارت "محتشم کینوپی" کو ملا 'ویل بِلٹ کانکریٹ اسٹرکچر' ایوارڈ 

Source: S.O. News Service | Published on 2nd January 2022, 12:45 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو، 2؍ جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل کے   ایس ایم ارشد المعروف محتشم بلڈر ارشد صاحب کی مشہور و معروف تعمیراتی کمپنی 'محتشم بلڈرس' کے تحت تعمیر کی گئی رہائشی عمارت "محتشم کینوپی" کو جنوبی کینرا، اڈپی ، شیموگہ اور چکمگلورو زون میں 2021 کا 'ویل بِلٹ کانکریٹ اسٹرکچر' ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔
    
ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق  منگلورو کے میلاگریس ہال میں 11 جنوری کو منعقد ہونے والے پروگرام کے دوران ٹیم محتشم کو یہ ایوارڈ تفویض کیا جائے گا ۔ 
    
خیال رہے کہ تعمیراتی دنیا میں محتشم کمپنی نے تقریباً گزشتہ 30 برسوں سے اپنا ایک منفرد اور بلند ترین مقام بنایا ہے ۔ کئی بہترین عمارتوں کے ساتھ منگلورو کی تعمیراتی دنیا میں اپنے انمٹ نقوش چھوڑنے کے بعد ان کے ذریعہ پیش کی گئی "محتشم کینوپی"  جدید سہولیات سے آراستہ بہت ہی شاندار رہائشی عمارت ہے جو آرام دہ  زندگی کے تمام تقاضوں کو سامنے رکھ کر بڑے ہی معیاری طرز پر تعمیر کی گئی ہے ۔ اس میں 2 بیڈ روم ہال اور کچن سے لے کر 5 بیڈ روم ہال کچن تک کے اپارٹمنٹس  موجود ہیں ۔  17 منزلوں پر پھیلےہوئے     ان اپارٹمنٹس  کی مجموعی تعداد 267 ہے ۔ 
    
اعلیٰ اور معیاری تعمیرات کے لئے ایک باوقار ایوارڈ کے لئے چنے جانے پر ساحل آن لائن کی طرف سے محتشم بلڈرس کی خدمت  میں ہدیہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع کی جاتی ہے کہ اس ایوارڈ سے محتشم بلڈرس کے  معیار اور وقار میں چار چاند لگ جائیں گے اور ان کی ترقی کی رفتار اور تیز ہوجائے گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔