منگلورومیں راستہ روک کر ایک فنانسر سے لوٹے گئے 2لاکھ روپے
منگلورو 15/جولائی (ایس او نیوز)بجپے کے قریب ملالی میں کچھ نامعلوم شرپسندوں نے ایک فنانسر کا راستہ روک کر اس سے 2لاکھ روپے لوٹ لیے ہیں، جس کے تعلق سے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ناگوری کا سینتھل کمار ایک پرائیویٹ فنانسر ہے، جو لوگوں کوسود پر رقم قرض دیا کرتاہے۔جب وہ قرض داروں سے اپنی رقم وصول کرنے کے لئے ملالی کی طرف جارہاتھا تواس وقت 4نامعلوم افراد نے اس کا راستہ روکا اور تیز دھاروالے ہتھیار وں سے دھمکاتے ہوئے اس سے زبردستی 2لاکھ روپے لوٹ لیے۔بجپے پولیس نے کیس درج کرلینے کے بعد اس تعلق سے تفتیش شروع کردی ہے۔