منگلورو : بیوی اور دو بچوں کو زہر دینے کے بعد ایک شخص نے کرلی خودکشی 

Source: S.O. News Service | Published on 8th December 2021, 7:14 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،8؍ نومبر (ایس او نیوز) مورگنس گیٹ کے پاس واقع گھر میں اپنی بیوی، بیٹی اور بیٹے کو زہر دے کر ہلاک کرنے کے بعد ایک شخص نے پھانسی لگا کر خود کشی کرلی ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مہلوکین ناگیش شیریگوپی (30 سال)، وجیا لکشمی (26سال)، سپنا  (8 سال) اور سامرتھ (4 سال)کا تعلق بیلگی تعلقہ کے سناگا گاوں سے تھا ۔

بتایا جاتا ہے امسال اکتوبر میں ناگیش اور اس کی بیوی میں ان بن ہوگئی تھی اور وہ بچوں کے ساتھ گھر چھوڑ کر غائب ہوگئی تھی ۔ جس کے بعد ناگیش نے گم شدگی کی رپورٹ پولیس کے پاس درج کروائی تھی ۔ پھر ان دونوں نے پولیس اسٹیشن میں مصالحت کرلی تھی اور ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ناگیش نے ڈیتھ نوٹ اور اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر کو بھیجے گئے وائس میسیج  میں اپنے اس انتہائی اقدام کے لئے نورجہاں نامی ایک خاتون کو ذمہ دار قرار دیا  جس کے مکان میں وجیا لکشمی ملازمت کرتی تھی اور وہ اس خاتون سے بہت ہی قریبی تعلقات رکھتی تھی ۔ ناگیش کو شبہ ہو گیا تھا کہ نورجہاں اس کی بیوی کا مذہب تبدیل کروائے گی ۔ 

پولیس نے بتایا کہ اس پس منظر میں پولیس نے نورجہاں کو تفتیش کے لئے تحویل میں لیا اور معاملہ کے جانچ کی جارہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔