منگلورو: ملالی مسجد تنازعہ - ہندو تنظمیں کریں گی "اشٹھ / تامبولا پرشنا" رسوم -ڈپٹی کمشنر نے کہا : قانونی دستاویزات ہونگے سب سے اہم

Source: S.O. News Service | Published on 24th May 2022, 8:56 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،24؍ مئی (ایس او نیوز) منگلورو کے مضافات میں واقع ملالی میں السید عبداللہ مدنی جامع مسجد کی تعمیر و تجدید نو کے وقت ہندو تنظیموں نے مندر کے باقیات ملنے کا جو تنازعہ کھڑا کیا ہے اس پر ایک ویڈیو کلپ جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجیندرا نے کہا کہ :" ایک مندر جیسا ڈھانچہ ملالی میں نظر آیا جس کے بعد کچھ مسائل کھڑے ہوئے ہیں ۔ پولیس اور مقامی ریوینیو افسران نے اس مسئلہ کو سنبھالا ہے ۔ ایڈیشنل جے ایم ایف سی کورٹ نے تمام فریقوں اور بالخصوص مسجد کمیٹی کے صدر کے لئے  ایک انجنکشن آرڈ (حکم امتناعی، جوں کی توں حالت برقرار رکھنے کے لئے) جاری کیا ہے ۔ بہت ساری تنظیموں نے ضلع انتظامیہ کے پاس درخواستیں دے رکھی ہیں۔ "

ڈی سی نے مزید کہا ہے کہ : "چونکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس لئے اس کو عدالت میں حل ہونا چاہیے ۔ آج ہم نے مقامی ریوینیو افسران، گرام پنچایت افسران، وقف اور اینڈاومنٹ افسران ، ریاستی آرکیالوجی ڈپارٹمنٹ اور پولیس محکمہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک سرسری میٹنگ منعقد کی ۔ مسجد کمیٹی نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ یہ معاملہ عدالت میں لڑ رہے ہیں ۔ وہ اس معاملہ سے متعلق تمام دستاویزات جمع کروا رہے ہیں ۔ یہاں جو سب سے زیادہ اہم چیز ہے وہ قانونی دستاویزات ہیں ۔ یہاں تک کہ عدالت بھی قانونی دستاویزات کو دھیان میں رکھے گی ۔ کچھ تنظیموں کی جانب سے جو بھی مذہبی رسوم منعقد ہونگے اس کو قانونی تناظر میں نہیں دیکھا جائے گا ۔  یہ سارے پہلو عدالت میں دیکھے جائیں گے اور وہاں پر مناسب فیصلہ ہوگا۔" 

خیال رہے کہ ہندو تنظیموں نے اس مسئلہ کو  کے "علم زائچہ" (astrology) ذریعے حل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے 25 مئی کو "اشٹھ پرشنے" (آٹھ چیزوں کےساتھ پوجا پاٹ اور سوالات)اور "تمبولا پرشنے" (کھانے پان کے ساتھ پوجا پاٹ اورسوالات) نامی مذہبی رسوم کا انعقاد کرنے اور  اس مقام پر مندر ہونے کے تعلق سے پجاری اپنے حساب سے جو جواب دے گا اسی پر فیصلہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ طریقہ ہندو مذہبی معاملات میں بڑی اہمیت رکھتا ہے اور اس علم کے ماہرین زیادہ تر کیرالہ سے بلائے جاتے ہیں ۔ جن سے پیچیدہ معاملات میں سوالات کیے جاتے ہیں اور وہ پوجا پاٹ، ستاروں کی حرکات اور علم الاعداد کے جوڑ توڑ سے اندازے لگا کر جوابات دیتا ہے جس پر یقین کرلیا جاتا ہے اور اسی کو درست مانتے ہوئے عمل در آمد کیا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔