منگلورو : جرنلسٹ پر قاتلانہ حملہ کرنے والا  وکیل گرفتار۔۔۔۔۔ (مزید خبریں)

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2021, 9:04 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو،23/ نومبر (ایس او نیوز) ایک پرائیویٹ چینل سے وابستہ جرنلسٹ پر قاتلانہ حملہ کرنے کے معاملے میں ملزم وکیل کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت یدونندا کی طور پر کی گئی ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق قاتلانہ حملہ کا شکار ہونے والے جرنلسٹ کا نام سکھپال پولالی ہے ۔  بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ اشوکا نگر میں کل دیر رات کو پیش آیا تھا ، جس میں ایڈوکیٹ ایدونندا نے سکھپال کے سر پر لوہے کی سلاخ سے زوردار ضرب لگائی ۔ زخمی جرنلسٹ کو علاج کے لئے ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے ۔ اس حملہ کا اصل سبب کیا ہے اس تعلق سے کوئی بات تاحال سامنے نہیں آئی ہے ۔ 

قاتلانہ حملہ کی شکایت ملنے پر اوروا پولیس اسٹیشن کے افسران نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آئی پی سی کی دفعہ 307  کے تحت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے طرف سے بھی جرنلسٹ کے خلاف شکایت درج کرنے پر آئی پی سی کی دفعہ 324 اور341 کے تحت دوسرا کیس داخل کرلیا گیا ہے ۔


اڈپی : پولیس نے چوری کا معاملہ حل کرلیا ۔ زمین میں دفن کیا گیا مسروقہ مال برآمد

اڈپی 23/ نومبر (ایس او نیوز) گونڈیبیل میں بابو اچاریہ نامی شخص کے گھر پر ابھی حال ہی میں چوری کی جو واردات پیش آئی تھی اس میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا اور زمین کے اندر دفن کرکے رکھا گیا مسروقہ مال بھی برآمد کرلیا ۔

یاد رہے کہ بابو اچاریہ کے گھر پر چوروں نے 3.6 لاکھ روپے مالیت کے  90 گرام  وزنی سونے کے زیورات ، 10,000 روپے مالیت کے چاندی کے زیورات اور کچھ نقدی رقم  پر ہاتھ صاف کیا تھا ۔     بتایا جاتاہے کہ پولیس نے بابو اچاریہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اپنی ٹیکنیکل تحقیق کی بنیاد پر سوکیش نائک نامی ایک ملزم کو گرفتار کیا اور تفتیش کرنے پر اس نے اپنے  جرم کا اقرار کرنے کے علاوہ سریکار کامت سے متعلقہ جھاڑیوں والی زمین کے ایک حصے کی نشاندہی کی جہاں اس نے مسروقہ زیورات چھپائے تھے ۔ پولیس نے اس زمین کے نیچے سے وہ زیورات بھی برآمد کرلیے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوکیش نائک اس سے قبل بھی چوری کی وارداتوں میں نامزد ملزم رہا ہے ۔ ابھی ایک مہینے قبل ہی وہ جیل سے باہر نکلا تھا ۔ تازہ معاملہ میں گرفتاری کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔


اڈپی : پولیس نے مالکان کو لوٹایا 90.78 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال

اڈپی 23/ نومبر (ایس او نیوز) محکمہ پولیس کی طرف سے ڈسٹرکٹ آرمڈ ریزرو پولیس فورس گراونڈ میں (چندو میدان) میں آج ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سال 2020 اور 2021 کے درمیان چوروں سے برآمد کیا گیا مال ان کے مالکان کو واپس لوٹایا گیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ سال 2020 میں اڈپی ضلع میں 151 چوری کی وارداتیں پیش آئی تھیں ۔ ان میں 14 ڈکیتی ، 7 رات کے وقت چوریاں اور ایک دن دہاڑے لوٹ اور ایک لوٹ کے لئے قتل کا معاملہ شامل تھا ۔ اس کے علاوہ اس میں 5 موٹر گاڑیوں کی چوریاں بھی شامل تھیں ۔ ان 151 وارداتوں میں مسروقہ مال کی جملہ مالیت کا اندازہ  3.13 کروڑ روپے لگایا گیا تھا ۔ ان میں سے 45 معاملوں میں مسروقہ مال برآمد کرکے محفوظ رکھا گیا تھا ۔ جو اس پروگرام کے ذریعہ ان کے مالکان کو لوٹایا گیا جس کی مالیت کا اندازہ  58.47 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔

اسی طرح سال 2021 میں لوٹ کے لئے قتل کے دو معاملے، ایک لوٹ، ایک دن دہاڑے چوری، 6 رات کے وقت چوریاں، 13 موٹر گاڑیوں کی چوریاں وغیرہ پیش آئی تھیں ۔ جملہ 161 وارداتوں میں مسروقہ اسباب کی مالیت کا اندازہ 2.61 کروڑ روپے لگایا گیا تھا ۔ ان میں سے 31 معاملے حل کر لیے گئے اور  32.31 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال ان کے مالکان کو واپس لوٹایا گیا ۔

ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ وشنو وردھن ، ایڈیشنل ایس پی کمار چندرا اور ضلع کے دیگر اہم پولیس افسران اس پروگرام میں شریک ہوئے ۔   
 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔