منگلورو : چیک باونس معاملہ : گرفتاری سے بچنے کے لئے کوناجے گرام پنچایت صدر روپوش

Source: S.O. News Service | Published on 12th January 2022, 1:09 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو ،12؍ جنوری (ایس او نیوز) ایک چیک باونس معاملہ میں عدالت کی طرف سے وارنٹ جاری ہونے کے بعد  کوناجے گرام پنچایت صدر چنچالکشی  گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہوگئیں ۔

بتایا جاتا ہے کہ الال کی رہنے والی مامتا شائن ڈیسوزا اور چنچالکشی ایک ہی پارٹی سے تعلق رکھتی ہیں اور مامتا نے چنچالکشی کو مالی بحران سے بچنے کے لئے 3 لاکھ روپے قرض دئے تھے اور اس کی واپسی کے لئے  چنچالکشی نے مامتا کو چیک دیا تھا ۔ لیکن مقررہ تاریخ پرچیک بینک میں جمع کرنے پر وہ باونس ہوگیا ، جس کے بعد مامتا نے کوناجے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور عدالت میں مقدمہ شروع ہوگیا ۔

چنچالکشی ابتدا میں دو چار مرتبہ عدالت میں حاضری دی اور پھر اس نے سماعت کے موقع  پر عدالت سے غائب رہنا شروع کیا ۔ عدالت نے 7 جنوری کو اس کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ۔  مامتا کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چنچالکشی کو گرفتار کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائی جس کے بعد مامتا کہ یہ معاملہ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کے سامنے پیش کیا تو پولیس مامتا کو ساتھ لے کر چنچالکشی کو گرفتار کرنے اس کے گھر پہنچی ۔ مگر وہاں دروازے پر تالا پڑا ہوا ملا اور اس کا موبائل فون بھی سوئچ آف پایا گیا ۔ جس کا مطلب صاف تھا کہ وہ لاپتہ ہوگئی ہے ۔ مامتا نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کارروائی میں تاخیر کی وجہ سے چنچالکشی کو روپوش ہونے کا موقع مل گیا ۔ جبکہ بی جے پی والے مطالبہ کررہے ہیں کہ اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے چنچالکشی کو گرام پنچایت صدر کی حیثیت سے مستعفی ہونا چاہیے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔