منگلورو بس اسٹانڈ پر ملااغواء شدہ طالب علم
منگلورو25/جولائی (ایس او نیوز) شہر کے ایک پرائیویٹ کالج میں زیرتعلیم حارث(17سال) کو کاسرگوڈ کے کالیور ورکاڈی سے ایک ٹولی نے 22جولائی کو اس وقت اغوا کیا تھاجب وہ اپنی بائک پر بہن کے ساتھ کالج کی طرف جارہا تھا۔
اغواء کے تعلق سے پولیس میں درج شکایت میں کہاگیا تھا کہ کچھ اجنبی لڑکوں پر مشتمل ایک ٹولی نے حار ث کا راستہ روک کر اس کی پیٹائی کی اور زبردستی اپنی کار میں ڈال کر اسے کسی نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔اب پتہ چلاہے کہ حارث کے اغواء کاروں نے اسے منگلورو بس اسٹانڈ پر چھوڑ دیا ہے۔لیکن مصروف سڑک پر دن دہاڑے حارث کو اغواء کرنے والے افراد کون تھے اور ان کا مقصد کیا تھااس تعلق سے ابھی کوئی تفصیل معلوم نہیں ہوئی ہے۔