منگلورو: آگ لگنے سے  گھر کا پورا سامان ہوا جل کر خاک

Source: S.O. News Service | Published on 23rd January 2023, 7:14 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو، 23/ جنوری (ایس او نیوز) کاوور کے پالنیورو نامی مقام پر معاشی طور پر کمزور خاندان ایک گھر اس وقت جل کر خاکستر ہوگیا جب اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ شانتا اور رمانی نامی دو بہنیں اپنے بھائی یشونت کے ساتھ اس گھر میں رہتے ہیں اور وہ سب کے سب روزانہ مزدوری کے لئے چلے جاتے ہیں ۔ آج بھی صبح جب وہ لوگ مزدوری کے لئے گھر سے باہر گئے تو اچانک آگ لگ گئی جس کا سبب ابھی معلوم نہیں ہوا ہے۔
    
مقامی لوگوں نے جب دیکھا کہ بند گھر سے دھویں کے بادل اٹھنے لگے ہیں تو انہوں نے دروازہ توڑ کر آگ بجھانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد فائر سروس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے میں کامیاب ہوا۔ لیکن تب تک گھر میں موجود تمام سامان، کپڑے اور دستاویزات جل کر خاک ہوچکے تھے۔ گھر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گروی رکھے ہوئے کچھ سونے کے زیورات چھڑائے گئے تھے وہ الماری میں تھے اور بقیہ  زیور چھڑانے کے لئے جو نقد 20 ہزار روپے الماری رکھے تھے وہ سب آگ کی نذر ہو گئے۔ 
    
مقامی ایم ایل اے اور پنچایت کے ذمہ داران نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور متاثرین کو سرکاری امداد فراہم کرنے کا بھروسہ دلایا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...