منگلورو: بھاری برسات کے نتیجے میں سرکٹ ہاؤس کے قریب چٹان کھسک کر سڑک پر آ گئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd July 2019, 7:56 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو22/جولائی (ایس او نیوز)شہر پر پچھلے تین چار دنوں سے ہورہی تیز بارش کے نتیجے میں سرکٹ ہاؤس سے بیجائی جانے والے راستے میں ایک چٹان کھسک گئی، جس سے کافی دیر تک اس مصروف ترین سڑک پر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔

چونکہ اتوار کی رات سے بہت بھاری برسات ہورہی تھی اس کی وجہ سے چٹان کے ساتھ جو مٹی کے تودے سڑک پر گرے تھے وہ سب کیچڑ میں بدل گئے اور سڑک آمد ورفت کے قابل نہیں رہی۔ اطلاع ملتے ہی کدری ٹریفک پولیس کے افسران نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حالات کو قابو میں رکھا۔ جے سی بی مشین کی مدد سے سڑک سے کیچڑ ہٹانے کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔