منگلورو : جنوبی کینرا میں زبردست بارش - سڑکیں بن گئیں تالاب - اسپتال میں گھسا پانی - نجی اسکولوں نے دی چھٹی 

Source: S.O. News Service | Published on 30th June 2022, 5:59 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو، 30 ؍ جون (ایس او نیوز) گزشتہ دو دنوں سے برسنے والی بھاری بارش کی وجہ سے ایک طرف منگلورو شہر کی سڑکیں تالاب بن گئیں تو دوسری طرف برساتی پانی ایک پرائیویٹ اسپتال کے اندر گھس گیا ۔ موسلا دھار بارش کو دیکھتے ہوئے بعض نجی اسکولوں نے چھٹی کا اعلان کر دیا ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق منگلورو سے موڈ بیدری جانے والا روڈ پوری طرح پانی میں ڈوب گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام لگ گیا ۔ کوڈوپو سے شکتی نگر تک کی ٹریفک بالکل منقطع ہوگئی اور لوگوں ایک گھنٹے تک آگے بڑھنے کا موقع نہیں ملا ۔ اس کے علاوہ کوٹاری چوکی اور دوسرے علاقوں میں بارش کے  قہر لوگوں کے معمولات زندگی ابتر ہونے کی خبریں مل رہی ہیں ۔
    
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کے وی راجیندرا نے بتایا : "ضلع میں بھاری بارش ہو رہی ہے اور ہم حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تا کہ عوامی جان و مال کو نقصان سے بچایا جا سکے ۔ ہم نے اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ اگر بچے اسکول میں پہنچ چکے ہیں تو ان کی پڑھائی جاری رکھیں اور جن علاقوں سے بچوں کا اسکول پہنچنا مشکل ہے ایسے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ تعلیمات کے افسران کو  بچوں کی حفاظت کا پورا بندوبست کرنے اور  متعلقہ جات میں حالات کو دیکھتے ہوئے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کرنے کا اختیار دیا گیا ہے ۔"
    
ڈی سی نے بتایا کہ " محکمہ موسمیات نے جمعرات کے دن کے لئے آرینج الرٹ جاری کیا تھا ۔ کل جمعہ کے دن بھی اسی طرح موسلا دھار بارش جاری رہے گی ۔"

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔