ساحلی کرناٹکا میں آئندہ تین دنوں تک موسلادھار برسات ہوگی۔ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی

Source: S.O. News Service | Published on 10th August 2020, 12:02 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو،10؍اگست (ایس او نیوز)گزشتہ ایک ہفتے سے ساحلی کرناٹکا کے مختلف اضلاع میں بھاری برسات اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے پیشین گوئی کی گئی ہے کہ آئندہ تین دنوں تک یہی کیفیت ہوسکتی ہے۔ 

جنوبی کینرا کے کئی علاقوں میں ریڈ، آرینج اور ایلو الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔ مختلف تعلقہ جات سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق کئی رہائشی علاقوں میں برسات اور سیلاب کا پانی بھر گیا ہے۔بہت سی عمارتوں، مکانات، کھیتی باڑی اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔دو ایک جگہ پہاڑی چٹان کھسکنے اور کمپاؤنڈ کی دیواریں گرنے کے واقعات بھی ہوئے ہیں۔ کئی مقامات پر سمندری کٹاؤ بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بسنے والے لوگ خوف و دہشت کا شکار ہوگئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بحیرہئ عرب میں.5 3تا4میٹر اونچی تیزاور طوفانی موجیں اٹھ رہی ہیں۔50تا60کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔اس لئے متوقع بھاری برسات اور طوفانی کیفیت کے پیش نظر پورے ساحلی علاقے میں ’آرینج الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے۔

جنوبی کینرا کے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے تنبیہ کی گئی ہے کہ عوام کسی بھی قیمت پر سمندر اور ندی نالوں کے قریب جانے یا اس میں اترنے کی کوشش ہرگز نہ کریں۔ کمزور اور خطرناک حالت والی عمارتوں، بجلی کے کھمبوں اور درختوں کے نیچے رکنے اور ٹھہرنے سے گریز کریں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...