جنوبی کینرا سے دوسری ریاستوں کو جانے والوں کے لئے جاری کی گئیں ہدایات

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2020, 1:01 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو،3؍ مئی(ایس او نیوز) جنوبی کینرا سے دوسری ریاستوں کو جانے والے مسافروں کے لئے ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپیش نے ضلع انتظامیہ کی طرف سے ہدایات جاری کی ہیں، جس کے مطابق سفر کرنے کے خواہشمندافراد کو sevasindhu.karnataka.gov.in نامی ویب سائٹ پر اپنی طرف سے درخواست دے کر رجسٹریشن کرنا ہوگا۔

ڈی سی کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ درخواست گزار چاہے تو اپنے قریبی گرام پنچایت، ٹاؤن میونسپالٹی، سٹی میونسپل کارپوریشن کے دفاتر، تعلقہ آفس، منگلورو کارپوریشن زونل آفس، ناڈاکچیری اور منگلورو وَن کے دفاتر سے بھی رابطہ قائم کرسکتا ہے۔کسی بھی قسم کی مزید معلومات کے لئے ٹول فری نمبر 1077اور وہاٹس ایپ نمبر 9483908000پر فون کیا جائے۔

یہ واضح کیا گیا ہے کہ صرف انہی لوگوں کو جنوبی کنیرا سے سفر کرکے دوسری ریاستوں میں جانے کا موقع دیا جائے گاجن کے اندر کسی بھی قسم کی بیماری کے علامات موجود نہیں ہونگے اور طبی معائنہ لازمی طور پر کیا جائے گا۔سفر کرنے والوں کے لئے ٹرین یا بسوں کا انتظام کیا جائے گا جس کے سفری اخراجات متعلقہ افراد کو ہی برداشت کرنے ہونگے۔سفر کرنے کے خواہشمندوں کو اپنے شناختی دستاویز ساتھ میں رکھنا ضروری ہے۔

    اس دوران پتہ چلا ہے کہ سنیچر کے دن ضلع جنوبی کینرا سے 355افراد کے نمونے جانچ کے لئے حاصل کیے گئے اور تمام رپورٹس نگیٹیو آئی ہے۔اسی طرح سنیچر کے دن ’فیور کلینک‘ میں 2,172مریضوں کا علاج کیا گیا جن میں سے 18معاملوں میں سانس کی انتہائی شدید تکلیف کے مرض(SARI)کی تشخیص کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...