منگلورو ایئر پورٹ پرکسٹمز نے کیا 16لاکھ روپے مالیت کا سونا اورسگریٹ ضبط
منگلورو5/نومبر (ایس او نیوز) منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرکسٹمز افسران نے دبئی سے آنے والے مسافروں سے غیر قانونی طور پر اسمگل کیے جارہا سونا اور سگریٹ کے پیکیٹس ضبط کیے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ سونا اور سگریٹ لانے والے دو مسافروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان میں سے ایک مسافر نے بچوں کے گفٹ پیک میں موجود کھلونے والی موٹر گاڑیوں کے اندر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں 252.98گرام سونا بھردیا تھا، جس کی مالیت 9.65 لاکھ روپے ہے۔جبکہ دوسرے مسافر نے مختلف کمپنیوں کے بنے ہوئے سگریٹس کے 211پیکیٹس اپنے سامان میں چھپا رکھے تھے۔اس کی مالیت کا اندازہ 6.23لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔