منگلورو میں اشیائے ضروریہ گھروں پر ہہنچائی جائیں گی:نلن کمار کٹیل

Source: S.O. News Service | Published on 27th March 2020, 5:58 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،27؍مارچ (ایس او نیوز؍پی ٹی آئی) کورونا وائرس کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن کے پیش نظر لازمی اشیاء گھروں پر پہنچانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔ دکشن کنڑا کے ایم پی نلن کمار کٹیل نے یہ بات کہی۔

نلن کمار کٹیل نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ جمعرات سے منگلورو شہر مکمل طور پر بند رہے گااور سماجی دوری برقرار رکھنے کسی  کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

گزشتہ دو دنوں سے کرانہ اور ترکاریاں خریدنے بازار میں لوگوں کے زبردست ہجوم کو دیکھتے ہوئے گھروں اور اپارٹمنٹس میں ضروری اشیاء فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس ضمن میں عہدیداروں کے ساتھ بات چیت جاری اور ڈیلیوری کے طریقہ کار پر عنقریب فیصلہ کیا جائے گا۔

منگلورو شہر میں کیرالہ کے کاسرگوڈ سے مریضوں کی بڑی تعداد کے داخل ہونے اور اسپتالوں میں ہجوم بڑھنے پر نلن کمار کٹیل نے کہا کہ گاڑیوں ، بشمول ایمولینس کو جمعرات سے سرحد پا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے تمام سرحدوں کو مہر بند کردیا ہے۔ پولیس اور مقامی افراد نے مٹی کے ڈھیر لگا کر کوناجے کے قریب ڈی کے اور کاسرگوڈ کی سرحد کو بند کردیا گیا۔

کیرالا کرناٹک سرحد پر مقیم افراد خوفزدہ ہیں کیوں کہ کاسرگوڈ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ پولیس نے بھی چہارشنبہ کو شہر میں بلاوجہ موٹر سائیکل پر گھومنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...