سولیا،2 /اکتوبر(ایس او نیوز) مانی۔میسورو نیشنل ہائی وے پرایک کار اور ٹرک کے درمیان پیش آنے والے خطرناک حادثے میں موقع پرہی چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق چار مہلوکین سوِفٹ کار میں سوار تھے اور ان کاتعلق مڈیکیرے سے تھا۔بتایاجاتا ہے کہ کار سامنے سے آنے والے ٹرک ایسے ٹکرائی کہ اس کا اگلا حصہ بری طرح ٹرک کے ساتھ پچک گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سولیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال روانہ کردیا۔حادثے کے اسباب اور زخمیوں کے تعلق سے تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔