منگلورو میں قتل اور ڈکیتی کی منصوبہ بندی کے الزام میں پانچ گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 15th January 2022, 12:41 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،15/ جنوری (ایس او نیوز) قتل اور ڈکیتی کی منصوبہ بندی سے متعلق ایک معاملہ میں سورتکل پولیس نے 5 ملزمین کو گرفتار کرلیا  ہے جن کی شناخت روہیداس عرف آکاش بھون شرن (38)، انیل کمار سالیان عرف انیل پمپ ویل (40)، سائنال ڈیسوزا (22)، پرساد (39) اور چیتن کوٹاری (35) کے طور پر کی گئی ہے ۔

سٹی پولیس کمشنر ششی کمار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 دسمبر کو اس گینگ نے ایک شخص کا راستہ روکا اور اس کا اسکوٹر اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوئے آکاش بھون شرن اور اس کے ساتھی اپنی مخالف گینگ کے ایک گرگے کو قتل کرنا چاہتے تھے ۔ جس کے لئے انہیں چرائے  گئے اسکوٹر اور موبائل فون کی ضرورت تھی ۔ اس لئے انہوں نے سڑک پر جارہے شخص کو لوٹا ۔ گرفتار ملزمین کے پاس سے ایک ایس یو وی کار اور تین موبائل فون ضبط کیے گئے ہیں ۔ جو ملزمین فرار ہیں انہیں جلد ہی گرفتار کیا جائے گا۔ اس گینگ کے بارے میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وہ بیرونی ممالک میں موجود مجرموں سے رابطہ بڑھانے میں مصروف تھے ۔"

پولیس کمشنر نے بتایا کہ " آکاش بھون شرن کے خلاف اڈپی، جنوبی کینرا اور منی پال میں 22 معاملے پہلے سے درج ہیں جن میں قتل، قتل کی کوشش، چوری ، منشیات اور پوکسو سے متعلق مقدمات شامل ہیں ۔ کاور پولیس اسٹیشن کے حدود میں وہ ایک ہسٹری شیٹر کے طور پر نامزد ہے ۔ دوسرا ملزم انکل پمپ ویل بھی سریندرا بنٹوال قتل کیس میں ملوث ہے ۔ سائنال ڈیسوزا کے خلاف بجپے پولیس اسٹیشن میں اور چتین کوٹاری کے خلاف کنکناڈی پولیس اسٹیشن میں کیس داخل کیا گیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...