الال میں ماہی گیر کشتی ساحلی کنارے سے ٹکرائی ۔ 10 ماہی گیروں کو بچالیا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 24th May 2021, 11:46 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

الال ،24؍ مئی (ایس او نیوز) الال کوڈی کے ساحلی کنارے پر گزشتہ کل آدھی رات کو پیش آئے ایک حادثہ میں ماہی گیر کشتی کنارے سے ٹکرا گئی۔

کشتی کے مالک نے بتایا کہ مچھلیاں پکڑنے کے لئے کشتی کو بیچ سمندر میں روکا گیا تھا۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے لگیں اوراس کی رسیاں ٹوٹ گئیں ۔ جس کے بعد کشتی تیز لہروں کے ساتھ  بہہ کر کنارے تک آئی اور ٹکرا گئی۔ اس وقت کشتی پر تملناڈّو سے تعلق رکھنے والے دس مچھیرے موجود تھے، کشتی کنارے سے ٹکراتے ہی وہ سب باہر کود پڑے۔ مقامی لوگوں نے آگے بڑھ کر ان کو محفوظ مقام تک پہنچایا۔ ان میں سے ایک ماہی گیر جو بیمار تھا اس کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔ کشتی میں موجود ساز و سامان سمندر میں بہہ گیا۔ 1.2 کروڑ روپے مالیت کی یہ کشتی فاروق اور اشرف  کی ملکیت ہے۔ کنارے سے بار بار ٹکرانے کی وجہ سے کشتی کو نقصان پہنچا ہے۔

سمندری کنارے کے پتھروں میں پھنسی کشتی کو وہاں سے ہٹانے میں بڑی دقت پیش آئی۔ ایم ایل اے یو ٹی قادر نے موقع پر پہنچ کر کشتی ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا اور اس میں پیش آرہی مشکل کو دیکھتے ہوئے کرین کی مدد سے کشتی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

الال پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...