منگلوروضلع کے پانڈیشور میں آگ لگنے سے 7خاندان ہوئے بے گھر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th March 2019, 1:02 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 25؍مارچ (ایس او نیوز) پانڈیشور کے دھومپّا کمپاؤنڈ میں آتشزدگی کاایک بڑا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں سات خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق آگ لگنے سے جن لوگوں کے گھر جل کر خاکستر ہوگئے ہیں ان کے نام شیکھراچاریہ، کارتیکیان، سودیوان، ہریش گووند، سرینواس، پرکاش اچاریہ اور گنیش اچاریہ بتائے جاتے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ سنیچر کی رات کو 8بجے کے قریب سب سے پہلے ایک مکان کی چھت سے آگ بھڑکتی دکھائی دی۔ جب تک اسے بجھانے کی تدابیر کی جاتیں تب آگ نے دیگر چھ گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔فائر بریگیڈ کا عملہ نے موقع پر پہنچ کر تقریباً تین گھنٹوں کی جد وجہد کے بعد آگ پر قابو پالیااور مزید گھروں کو آگ کی زد میں آنے سے بچالیا۔دوسرے دن صبح کے وقت ایک گھر کے اندر پھر سے آگ جلتی ہوئی دکھائی تو مقامی افراد نے دوبارہ فائربریگیڈ کو طلب کیا اور انہوں نے دوبارہ اس مقام پر پہنچ کر آگ کو پوری طرح بجھا دیا۔

کہاجاتا ہے کہ آتشزدگی کا شکارہونے والے تمام خاندان بہت ہی غریب اور مفلس ہیں۔ ان بے گھر افراد کو فی الحال ان کے اپنے رشتے داروں کے یہاں پناہ دی گئی ہے۔منگلورو تحصیلدار گروپرساد اور ولیج اکاؤنتنٹ اویناش نے جائے واردات پر پہنچ کر جائزہ لیا۔ تحصیلدار کا کہنا تھا کہ اتوار کی رات کو قیام کرنے کے لئے ٹاؤن ہال میں تمام انتظامات کیے گئے تھے، مگر کوئی بھی وہاں قیام کرنے کے لئے نہیں پہنچا۔ ان میں سے کچھ لوگ اپنے رشتے داروں کے گھروں پر چلے گئے یا پھر پاس میں موجود ایک خالی مکان میں انہوں نے قیام کیا۔متاثرہ خاندان والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آگ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل تحریری طور پر تحصیلدار کودیں جس کے بعد ولیج اکاؤنٹنٹ اویناش کی طرف سے تحقیق اور رپورٹ تیار کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔