منگلورو: بینک آف بروڈا آفس میں آتشزدگی؛ بھاری نقصان

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2020, 2:47 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 30؍ستمبر (ایس او نیوز) آج بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں ہمپن کٹا پر واقع بینک آف بروڈا کے مین آفس میں حادثاتی طور پر آگ لگ گئی جس کی وجہ  سےبھاری نقصان ہوا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ صبح 5 بجے کے قریب بینک کے اندر شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگی تھی، جس سے 5 ایئر کنڈیشنرس، کمپیوٹرس اور   دوسراالیکٹرانک ساز وسامان جل کر خاکستر ہوگیا۔  آتشزدگی کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آ گ پر قابو پالیاگیا۔بینک کے افسران نے نوٹس جاری کرتے ہوئے گاہکوں کو اطلاع دی ہے کہ اگرچہ اس دفتر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، مگر حادثے کی وجہ سے یہاں کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، اس لئے اس شاخ سے متعلقہ سروس فالنیر اورجیوتی سرکل پر  موجود بینک آف بروڈا کی شاخوں سے انجام دی جائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔