منگلورو : نقلی مچھر مار دوا تیار اور فروخت کرنے والا تاجر گرفتار
منگلورو،11/ اگست (ایس او نیوز) مچھر مارنے کی نقلی 'گڈ نائٹ گولڈ کلاس' دوا تیار کرنے اور اپنی دکان میں فروخت کرنے کے الزام میں منگلورو بندر پولیس نے گرفتار کیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ گرفتار شدہ تاجر کا نام دلرام (33 سال) ہے جو بنیادی طور پر گجرات کا رہنے والا ہے اور فی الحال منگلورو بندر علاقے میں رہتا ہے اور بی بی اللہ بی روڈ پر جئے ویہاٹ اینٹر پرائزس کے نام سے دکان چلاتا ہے ۔
بینگلورو میں قائم مشہور برانڈ کی اصلی 'گڈ نائٹ' مچھر مار دوا تیار کرنے والی کمپنی کے نمائندوں نے گاہک کے بہروپ میں دالرام کی دکان پر پہنچ کر ان کے برانڈ کی نقلی مچھر مار دوا فروخت کرنے کا پتہ لگایا ۔ اصلی کمپنی کے نمائندے کارتیک نے اس کے بعد بندر پولیس کے پاس شکایت درج کروائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے بندر پولیس نے دلرام کو گرفتار کر لیا اور نقلی دوا ضبط کر لی ۔
ابھی یہ معلوم نہیں ہوا کہ اس طرح کی نقلی مچھر مار دوا دلرام کہاں پر تیار کرتا ہے ، البتہ ضبط کی گئی نقلی مچھر مار دوا کا جائزہ لینے پر یکم اگست اور پانچ اگست کے دوران تیار کیے جانے کی بات پتہ چلی ہے ۔
دلرام کے خلاف اس کارروائی میں اے سی پی پرتاب سنگھ تھوراٹ، نارتھ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر امجد علی، بندر پولیس اسٹیشن کی ایس آئی منجولا اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا ۔