جنوبی کینرا ایس پی رشی کیش کا ہوا تبادلہ - اماتھے وکرم ہونگے نئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس 

Source: S.O. News Service | Published on 1st February 2023, 1:34 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو ،یکم فروری (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے حکم نامہ کے مطابق جنوبی کینرا کے ایس پی رشی کیش بھگوان سوناونے کا تبادلہ ایس پی انٹلی جنس کے طور پر کیا گیا اور ان کی جگہ 2021  بیچ کے آئی پی ایس اماتھے وکرم کو ضلع سپرنٹنڈنٹ کے منصب پر تعینات کیا گیا ہے ۔ 
    
رشی کیش بھگوان نے جنوبی کینرا کے ایس پی کی حیثیت سے تقریباً دو سال تک خدمات انجام دیں ۔ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بہتر اور جرائم پر قابو پانے میں وہ بڑی حد تک کامیاب رہے ۔ جبکہ اب ضلع ایس پی کی حیثیت سے تعینات کیے گئے وکرم اماتھے ایس پی انٹلی جنس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔