منگلورو ایئر پورٹ پر اترنے والے بیرونی مسافروں کے لئے ضلع انتظامیہ نے جاری کیے نئے قوانین

Source: S.O. News Service | Published on 13th August 2020, 11:06 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو،13؍اگست (ایس او نیوز) منگلورو ایئر پوررٹ بیرونی ممالک سے لوٹنے والے مسافروں کے لئے جنوبی کینرا ضلع انتظامیہ نے نئے قوانین وضع کیے ہیں اور ان پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

جنوبی کینرا ضلع انتظامیہ کے نئے قوانین کے مطابق ہر مسافر کو چاہیے کہ وہ منگلورو ایئر پورٹ پر اترنے سے قبل اپنے موبائل پر مقامی طور پر کام کرنے والا سِم  کارڈ ایکٹیو کروالے۔ جن کے پاس ہندوستان میں کام کرنے والا موبائل ہے وہ اپنا پرانا کارڈ انٹرنیٹ ڈیٹا کے ساتھ ایکٹیو رکھیں یا پھراپنے رشتے داروں سے کہہ کر اپنے لئے ایک نیامقام کارڈ خریدیں اوراپنے ایئر پورٹ پر اترنے سے قبل اسے ایکٹیو کروالیں۔ واضح کیا گیا ہے کہ ایئر پورٹ پر بھی نئے سِم کارڈ دستیاب رہیں گے۔

ہر مسافر کے لئے’آروگیہ سیتو، کوارنٹین واچ اور آپتا متھرا‘ نامی تینوں اپلی کیشنس اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کرنالازمی ہوگا۔اور اپنے فون کوکسی بھی وقت بند کیے بغیر 24x7 مسلسل آن رکھنا ہوگا۔ کیونکہ 14دن تک مسافروں کو جو لازمی طور پر ہوم کوارنٹین میں رہنا ہے اس پرضلع انتظامیہ کی طرف سے نگرانی جاری رکھی جائے گی۔ اس کے علاوہ ضروری معلومات حاصل کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کے افسران کی طرف سے کسی بھی وقت متعلقہ مریض سے رابطہ قائم کیا جائے گا اور اس وقت مسافر کا فون رہنا ضروری ہوگا۔

مسافروں کوایئر پورٹ پراپنا کووِڈ کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کروانے میں افسران کے ساتھ لازمی طور پر تعان کرنا ہوگا۔ہوم کوارنٹین کے دوران سماجی رابطے میں دوری(سوشیل ڈسٹنسنگ)، ماسک پہننے، باقاعدگی سے سینی ٹائزر کے استعمال جیسے اصولوں کی پوری طرح پابندی کرنے ہوگی۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہوم کوارنٹین کے اصول وضوابط کرنے والوں کے خلاف ڈسیاسٹر منیجمنٹ ایکٹ2005 کی دفعہ 51 (b) کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...