منگلورو:پولیس آفیسر کے خلاف آمدنی سے زیادہ جائداد کا معاملہ ہواثابت۔ عدالت نے سنائی 4سال قیداور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا

Source: S.O. News Service | Published on 27th August 2020, 9:26 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،27؍اگست (ایس او نیوز) سال 2009میں جب گنگی ریڈی نامی پولیس آفیسر بیلتنگڈی میں سرکل انسپکٹر کے عہدے پر تعینات تھا اس وقت لوک آیوکتہ کے ڈی وائی ایس پی سدانند ورنیکرنے ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے اور بدعنوانی کے ذریعے اپنی معلوم آمدنی سے زیادہ دولت جمع کرنے کے الزام میں اس پر مقدمہ درج کیاتھا۔ اس وقت ان کی غیر محسوب جائداد کا تخمینہ19لاکھ روپے لگایا گیا تھا۔

اس معاملے کی تحقیقات ڈی وائی ایس پی وٹھل داس پائی کے ذریعے مکمل کرنے کے بعدگنگی ریڈی کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ منگلورو اسپیشل کورٹ میں اس معاملے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے 22گواہوں سے جرح کی۔اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر کے ایس این راجیش نے کیس کی پیروی کی۔

تھرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ اور لوک آیوکتہ اسپیشل کورٹ کے جج بی بی جاکٹی نے ملزم پولیس آفیسر کو قصور وار قرار دیتے ہوئے چار سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ اور جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید ایک سال اضافی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔گنگی ریڈی فی الحال عدالتی تحویل میں ہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔