منگلورو : مذہبی مقامات کی بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 29th December 2021, 10:59 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو : 29/دسمبر(ایس او نیوز) مذہبی مقامات کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں پولیس نے مترا نگرا کوٹیکر میں مقیم دیوی داس دیسائی (62 سال) کو گرفتار کر لیا ہے ۔

دو دن قبل ایک کورگجّا دئیوستھانا کی عطیہ ڈبیوں میں ہتک آمیز خطوط اور اشیاء ڈالے جانے کے معاملہ کی تحقیقات کر رہی پولیس ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد جاری بیان میں بتایا ہے کہ ملزم نے اپنا جرم قبول کیا ہے ۔

پولیس کے مطابق اونکل ہبلی کے رہنے والے دیوی داس نے اپنے جرائم کا خود ہی اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کی بیوی اور بیٹی اسے چھوڑ کر چلی گئی ہے ۔ پہلے وہ رکشہ ڈرائیونگ کرتا تھا ۔ اس نے کے سی روڈ پر سال 2006 میں ایک گھر خریدا ہے جہاں وہ وہاں اکیلا ہی رہتا ہے اور پیٹ پالنے کے لئے گجری سامان اکٹھا کرکے فروخت کرتا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دیوی داس نے مارنمیکٹّا کورگجا کٹَے، بابو گُڈے کورگجا کٹہ کی عطیہ ڈبی ، کونڈانا دئیوستھانا، منگلا دیوی مندر، کدری مندر کی عطیہ ڈبی ، اومیگا ہاسپٹل کے پاس کلّورٹی مندر، الال درگاہ مسجد کی عطیہ ڈبی ، کوتھار کورگجا کٹَے، کوٹارا چوکی کے کلورتی دئیوستھانا، اوروا ماڈی گوڈی مندر کی عطیہ ڈبی ، کلّاپو ناگنا کٹے ،کوڈوپو دئیوستھانا، الال کورگجا کٹے کی عطیہ ڈبی،نندی کٹے کورکجا گوڈی، اے بی شیٹی سرکل کے قریب درگاہ ،بنگراکولورو میں سکھ گردوارہ ، منکی اسٹینڈ کے پاس کوٹا سری ببو سوامی دئیوستھانا اور مہا کالی پاڈو میں آدی مہیشوری بھجنا منڈلی کے عطیہ ڈبی میں قابل اعتراض اور ہتک آمیز اشیاء کے علاوہ کنڈومس وغیرہ ڈالنے کی بات قبول کی ہے ۔

خیال رہے کہ ملزم نے الگ الگ دنوں میں مندرجہ بالا مقامات پر یا وہاں رکھی گئی ڈبیوں میں استعمال شدہ کنڈومس ، نقلی نوٹس اور ہتک آمیز پیغامات والے پرچے ڈالے تھے ۔ جس کے خلاف مقامی افراد کے علاوہ متعلہ طبقات کی تنظیموں نے بار بار احتجاجی مظاہرے کیے تھے ۔

پولیس کمشنر ششی کمار بتایا کہ :" ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ میں نے متعلقہ افسران کو اس کی دماغی حالت کے بارے میں جانچ اور تصدیق کرنے کے لئے کہا ہے ۔ ملزم سائیکل پر سوار ہو کر اسٹیٹ بینک اور دوسرے سنسان علاقوں سے استعمال کیے گئے کنڈومس اور دوسری قابل اعتراض چنتا اور انہیں مذہبی مقامات پر یا وہاں موجود ڈبیوں میں ڈال دیتا تھا ۔ اس طرح کی حرکتیں کرنے سے ملزم کا مقصد عوام کو یہ پیغام دینا تھا دئیواس کے پاس کوئی روحانی طاقت نہیں ہوتی ۔ جب دیوتا خود اپنے تقدس کی حفاظت نہیں کر سکتے تو پھر وہ عوام کی حفاظت کیسے کر سکتے ہیں ۔"

پولیس کمشنر نے مزید بتایا کہ :" ملزم کی دماغی طور پر صحت مند لگ رہا ہے ، کیونکہ اس نے بڑی ہوشیاری اور صفائی کے ساتھ جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔ ایک مدت تک رکشہ ڈرائیور رہنے کی وجہ سے وہ منگلورو شہر کے کونے کونے سے واقف ہے ۔ اس پر دفعہ 153A کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے ۔"

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔