دکشن کنڑا ضلع کی سابق دپٹی کمشنر سندھو روپیش کو موت کی دھمکی دینے والا نوجوان گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 30th July 2020, 11:21 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو،30؍جولائی (ایس او نیوز) دکشن کنڑا ضلع کی سابق ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپیش کو موت کی دھمکی دینے پر ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

سندھو نے قانونی طور پر مویشیوں کو منتقل کرنے والوں پر حملوں کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دیا تھا۔ میجار کے رہائشی رنجیت کوواٹس ایپ گروپ پر روپیش کو قتل کی دھمکی دینے پر گرفتار کر لیا گیا۔ اسی دھمکی کے اسکرین شاٹس سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئے تھے۔ یہ دھمکی سابق ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مویشیوں کی قانونی طور پر منتقلی کرنے والے افراد پر حملوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دینے پر احتجاجاً دی گئی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے حکومت نے روپیش کا تبادلہ کر کے ان کی جگہ کے وی راجندر کو دکشن کنڑا ضلع کی سابق ڈپٹی کمشنر مقرر کیا ہے۔

دریں اثناء دکشن کنڑا کے انچارج وزیر کوٹہ سرینواس پجاری نے منگلورو کے رکن اسمبلی یوٹی قادر کے اس الزام کی تردید کہ ڈی سی کا تبادلہ سیاسی وجوہات کی بناء پر کیا گیا۔ انہوں نےصحافیوں کو بتایا کہ عہدیداروں کے معمول کے تبادلوں کے دوران یہ تبادلہ ہوا ہے۔ پولیس ڈپٹی کمشنر کو موت کی دھمکی دینے والوں کے خلاف کیس درج کرچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔