20 خواتین سے ریپ اینڈ مرڈر کا معاملہ، سائینائیڈ موہن کو 19 ویں معاملے میں بھی ملی عمر قید

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 18th February 2020, 8:33 PM | ملکی خبریں | ساحلی خبریں |

منگلور، 18 فروری (آئی این ایس انڈیا) خونخوار سیریل قاتل سائینائیڈ موہن کو کیرالہ کی کاسرگوڈ عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔موہن نے 2006 میں ایک 23 سالہ خاتون کو قتل کیا تھا، جس پر عدالت نے یہ فیصلہ دیا ہے۔اس شخص نے 20 دیگر خواتین کا بھی قتل کیا ہے جس میں اسے مجرم ٹھہرایا جا چکا ہے۔

سیشن کورٹ کے جج سدنسا نے پیر کو سائینائیڈ موہن کو عمر قید کی سزا سنائی۔مجرم پر 25000 کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔دیگر بہت سے معاملات میں بھی یہ شخص عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔یہ 20 معاملات میں 19 واں معاملہ ہے، جس میں اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ شخص پہلے خواتین سے دوستی کرتا تھا، پھر ان کے ساتھ ریپ کرتا اور سائینائیڈ دے کر مار دیتا تھا۔اس سے پہلے اس مجرم کو 5 مقدمات میں موت کی سزا سنائی گئی ہے،3 معاملات میں اس مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے،2 مقدمات میں موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

حالیہ کیس کی  چارج شیٹ کے مطابق موہن اس وقت خاتون سے ملا تھا جب وہ منگلور میں سی اے ایم پی سی او کے دفتر سے لوٹ رہی تھی۔موہن نے خاتون  کو دھوکہ دینے اور شادی کا وعدہ کرنے سے پہلے اس کے ساتھ میسور کے ایک بس اسٹینڈ کے قریب واقع لاج میں 3 جنوری 2006 کو ٹھہرا تھا۔گزشتہ دیگر تمام معاملات کی طرح ہی اگلی صبح موہن نے خاتون سے اس کے تمام زیورات مانگے،وہ اپنے ساتھ خاتون کو کے ایس آرٹی سی بس اسٹینڈ پر لے گیا، پھر اس سے مانع حمل کے بہانے سائینائیڈ کھلا دیا۔ مانع حمل کی گولی میں سائینائیڈ مکس تھا۔خاتون نے واش روم میں سائینائیڈ لیا اور وہیں گر پڑی،پھر خاتون کو ہسپتال لایا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ پہلے معاملات کے طرح  موہن اپنے لاڈج میں لوٹ گیا، پھر خاتون کے زیورات کے ساتھ فرار ہو گیا۔اسے 2009 میں بنٹوال سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد اس نے 20 خواتین کے قتل کی بات قبول کی تھی۔

جج نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ضلع قانونی اتھارٹی اس معاملے میں خاتون کی   ماں کی  کرناٹک متاثرہ معاوضہ اسکیم کے تحت مدد کرے۔بدنام سیریل کلر سائینائیڈ موہن کا اصلی نام موہن کمار ہے۔سائینائیڈ موہن 1963 میں کرناٹک میں پیدا ہوا تھا۔سائینائیڈ موہن اکثر شادی کا جھانسہ دے کر خواتین کو پھنساتا اور ان کے قتل کرنے کے بعد زیورات لوٹتا تھا۔شادی کا ڈرامہ کرکے خواتین سے تعلق بناتا پھر اگلے دن مانع حمل گولی کھلانے کے بہانے خواتین کو سائینائیڈ پلا  دیتا تھا۔سال 2005 سے 2009 کے درمیان سائینائیڈ موہن نے 20 لڑکیوں کو قتل کر دیا تھا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...