منگلورو : مالی بحران کی وجہ سے میاں بیوی نے کر لی خود کشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th June 2021, 9:10 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 9/ جون (ایس او نیوز) کدری میں پِنٹو لین کے ایک مکان میں رہنے والے میاں بیوی کے ایک جوڑے نے مالی دشواریوں سے تنگ آکر بیک وقت خودکشی کرلی ۔

    موصولہ رپورٹ کے مطابق مہلوک شوہر کا نام سریش (62 سال) اور بیوی کا نام وانی (5 سال) ہے۔  سریش کی لاش قریب کے کنویں سے برآمد ہوئی ہے جبکہ بیوی کی لاش گھر کے اندر پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے گھر سے جو چٹھی ملی ہے اس میں چِٹ فنڈ میں خسارہ ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ مہلوک خاتون کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک نجی کالج میں کلرک کے طور پر ملازمت کررہی تھی۔

کدری پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔