کووِڈ دوسری لہر: منگلورو میں 10 سے 20 اپریل تک لاگو ہوا رات کا کرفیو. خلاف ورزی کرنے پر ہوگی سخت کارروائی۔ ڈپٹی کمشنر اور پولیس کمشنر کی تنبیہ

Source: S.O. News Service | Published on 10th April 2021, 11:56 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو،10/اپریل (ایس او نیوز) کووِڈ کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے مرکزی حکومت کی ہدایات پر ریاستی حکومت کی طرف سے  جو احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں اس کے تحت منگلورو شہر میں  10 اپریل سے رات کا کرفیو جاری ہوگیا جو 20 اپریل تک جاری رہے گا۔

ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجیندرا کے وی نے اس ضمن میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس نئے اقدام کے مطابق شہر میں رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک کچھ اہم اور ضروری خدمات کو چھوڑ کر بقیہ تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد رہے گی۔

کرفیو کے اوقات میں صحت سے متعلقہ سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ بیمار شخص اور اس کے معاون کو طبی سہولت کے لئے سفر کرنے کی اجازت رہے گی۔ رات کے وقت ڈیوٹی انجام دینے ملازمین پہلے ہی کی طرح اپنی ڈیوٹی پر جا سکیں گے لیکن انہیں کرفیو کا وقت شروع ہونے  سے پہلے اپنی کمپنی / کارخانہ وغیرہ میں پہنچ جانا ہوگا۔ آئی ٹی، ٹیلی فون اور دوسری خدمات انجام دینے والی کمپنیوں / اداروں  کے لئے ضروری ہوگا کہ رات میں ڈیوٹی دینے والے عملہ کو شناختی کارڈ جاری کریں۔ انتہائی ضروری خدمات فراہم کرنے والی گاڑیاں، اشیائے ضروریہ لے جانے والی موٹر گاڑیاں ، ہوم ڈیلیوری، ای کامرس اور خالی موٹر گاڑیوں کو سڑک پر دوڑنے کی اجازت رہے گی۔  رات کے وقت بس، ریل یا طیارے سے آنے والے مسافروں کو ٹکٹ کی بنیاد پر آٹو رکشہ ، ٹیکسی وغیرہ سےموٹر اپنے اپنے مقام تک جانے کی بھی اجازت رہےگی۔

ضلع ڈپٹی کمشنر کے علاوہ سٹی پولیس کمشنر ششی کمار نے بھی پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو  تنبیہ کی ہے کہ سٹی میونسپل کارپوریشن کے حدود میں سختی کے ساتھ کرفیو کا نفاذ کیا جائے گا جس کے لئے سی آر پی ایف اور سی اے آر کے جوانوں سے تعاون لیا جائے گا۔ اور مندرجہ بالا ہدایات کی پابندی نہ کرنے والوں پر ڈسٹیاسٹر منیجمنٹ ایکٹ، آئی پی سی اور دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔