منگلورو میں گینگ وار۔ ایک شخص ہلاک۔ 2زخمیوں کی حالت نازک

Source: S.O. News Service | Published on 1st June 2020, 12:36 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،یکم جون (ایس او نیوز) بجپے کے آرسوگڈے میں اتوار کی رات کو دو گروہوں کے بیچ معمولی بات کو لے کر ایک خونریز لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا  جبکہ دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

مہلوک کی شناخت کیرتن (20سال)کے طور پر کی گئی ہے۔ کیرتن کے ساتھی نتین (20سال) اور منیش (20سال) شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ریت نکالنے سے متعلق مسئلے پر دو گروہوں کے بیچ پچھلے کچھ عرصے سے دشمنی چلی آرہی تھی۔اس قتل کے ذمہ دار گروپ اور کیرتن اور اس کے ساتھی مبینہ طور پر ماضی میں ایک ساتھ تھے اور بہت ہی قریبی دوست تھے۔لیکن حال کے دنوں میں ان کے درمیان معمولی بات پر دشمنی پیدا ہوگئی۔

اتوار کے دن کیرتن اور اس کے دوست آرسوگڈے میں جمع ہوئے تھے۔پھر انہوں نے اپنی حریف گینگ کو وہاں بلایا۔ جب حریف گروہ کے افراد وہاں پہنچے تو دونوں گروہوں میں زبانی جھگڑا شروع ہوگیا اور بالآخریہ جھگڑا قتل پر ختم ہوا۔خنجرسے کیے گئے حملے میں کیرتن کو گہرے زخم آئے جس کی تاب نہ لاکر اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ بجپے پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور ملزموں کی تلاش جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...