منگلورو: محمد فاضل قتل میں ہندوتوا عناصر ملوث ہونے کا دعویٰ - اپوزیشن پارٹیوں نےکیا کیس کی دوبارہ جانچ کامطالبہ 

Source: S.O. News Service | Published on 1st February 2023, 2:47 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو،31 / جنوری (ایس او نیوز) بی جے پی یووا مورچہ لیڈر پروین نیٹارو کے قتل کے بدلے میں ہندتوا عناصر کی طرف سے سورتکل میں محمد فاضل کو قتل کرنے کا کھلے عام دعویٰ کرنے والے وی ایچ پی اور بجرنگ دل لیڈر شرن پمپ ویل کے خلاف کانگریس ، جے ڈی ایس اور ایس ڈی پی آئی جیسی اپوزیشن پارٹیوں نے اس قتل کیس کی ازسر نو جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
     
بابری مسجد انہدامی کارروائی کی یاد گار کے طور پر منائے گئے شوریہ یاترا کے دوران ٹمکور میں شرن پمپ ویل کے اس بیان کے پس منظر میں کانگریس ایم ایل اے اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر یو ٹی قادر نے شرن کو اصلی غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے جنوبی کینرا سے شہربدر کیا جانا چاہیے ۔ قادر نے کہا کہ کچھ لوگ الیکشن قریب آنے پر اپنا سیاسی زور دکھانے کے لئے ایسے بیانات دیتے ہیں۔ کانگریس پارٹی اقتدار پر آنے کے بعد قتل کے ایسے معاملات کی دوبارہ جانچ کروائے گی جن کے بارے میں شکوک کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 
    
ڈی سی سی صدر اور ایم ایل سی کے ہریش کمار کی قیادت میں کانگریس پارٹی کے ایک وفد نے پولیس کمشنر این ششی کمار سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ شرن کمار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اسے ریاست سے باہر نکال دیا جائے ۔ ہریش کمار نے کہا کہ "قتل کے معاملات کو درست قرار دینے کا مطلب یہ ہے کہ وہ طبقاتی تشدد کو بھڑکانا چاہتا ہے ۔ غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے مایوسی کا شکار نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے کی ترغیب دینا اور تشدد پر اکسانا انتہائی خطرناک ہے ۔ اسے گرفتار کرنا اور ریاست سے باہر نکال دینا ضروری ہے  تاکہ شہریوں کے دلوں میں پولیس محکمہ کی عزت اور اس کا وقار برقرار رہے۔"
    
ایس ڈی پی آئی کے لیڈر افسر کوڈلی پیٹے نے کہا کہ شرن کو فوراً گرفتار کرنا چاہیے ۔ اور اس بات کی جانچ ہونی چاہیے کہ جنوبی کینرا میں جتنے سیاسی قتل ہوئے ہیں اس میں شرن براہ راست یا بالواسطہ ملوث ہے یا نہیں۔ 
    
جے ڈی ایس ڈسٹرکٹ یوتھ صدر اشتیاق سوورنا کہا کہ عدالتی نظام کے لئے شرن کا بیان ایک چیلینچ ہے ۔ اس سے بے قصور افراد کو قتل کرنے کا ان لوگوں کا خفیہ ایجنڈہ ظاہر ہوتا ہے ۔  یہ شرمناک بات ہے کہ پولیس نے ایسی سنگین کارروائیوں پر اپنی آنکھیں بند رکھی ہیں۔ 
    
ادھر پولیس کمشنر این ششی کمار کا کہنا ہے انہوں نے اس معاملے میں شرن پمپ ویل کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے قانونی ماہرین سے رائے طلب کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔