منگلورو شہر میں پلاسٹک کے استعمال کے خلاف میونسپل کارپوریشن کا چھاپہ

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2019, 12:45 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو17/اکتوبر (ایس او نیوز) پلاسٹک کی اشیاء کی تجارت اور استعمال پر مکمل پابندی لگائے جانے کے بعد بھی شہر کی دکانوں میں اس کی فروخت اور دکانداروں کی طرف سے گاہکوں کو پلاسٹک کی تھیلیوں میں چیزیں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہنے پر منگلورو میونسپل کارپوریشن کے افسران نے 16اکتوبر کو شہر کے سنٹرل مارکیٹ، گنپتی اسکول روڈ، بھونتی اسٹریٹ جیسے کئی علاقوں میں چھاپہ مارا۔

20سے زائد دکانوں پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے تقریباً 30کلو گرام ممنوعہ پلاسٹک کی اشیاء ضبط کی گئیں اور جرمانے کے طور پر 9,500روپے وصول کیے گئے۔ شعبہ صحت کے شبری ناتھ رائے، کروناکر، بھرت کمار، یشونت کمار، رکشیتا وغیرہ نے چھاپہ ماری میں حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی