منگلورو : یکم اپریل سے تلپاڈی، گونڈمی اور ہیجماڈی ٹول گیٹ پر بڑھ گئی فیس کی شرح 

Source: S.O. News Service | Published on 1st April 2023, 12:37 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو ،یکم / اپریل (ایس او نیوز) تلپاڈی، ہیجماڈی اور گونڈمی ٹول پلازہ پر گاڑیوں سے ٹول وصول کرنے والی ٹھیکیدار کمپنی نویُگ ٹول وے پرائیویٹ لمیٹیڈ نے اپنے جاری کردہ اعلان میں بتایا ہے کہ یکم اپریل سے ان تینوں ٹول پلازاس پر فیس کی شرح میں اضافہ عمل میں آئے گا ۔
    
اعلان کے مطابق ترمیم شدہ ٹول کی شرح اس طرح ہوگی :
    
1۔ گونڈمی ٹول پلازہ : کار اور دوسری ہلکی موٹر گاڑیوں کے لئے  یکطرفہ  60 روپے ، دو طرفہ (اسی دن  واپس لوٹنے پر) 85 روپے اور ماہانہ پاس 1930 روپے (ایک مہینے میں زیادہ سے زیادہ 50 مرتبہ سفر کرنے کے لئے)۔ لائٹ کمرشیل وہیکل اور منی بس کے لئے یکطرفہ 95 روپے ، دو طرفہ (اسی دن واپسی پر) 140 روپے ، ماہانہ پاس 3120 روپے ۔ بسوں اور ٹرکس کے لئے یکطرفہ 195 روپے ، دو طرفہ 295 اور ماہانہ پاس 6540 روپے ۔ بھاری موٹر گاڑیوں کے لئے یکطرفہ 310 روپے، دو طرفہ 460 اور ماہانہ پاس 10255 روپے ۔ حد سے زیادہ سائز والی گاڑیوں کے لئے یکطرفہ 375 روپے ، دو طرفہ 560 روپے اور ماہانہ پاس 12485 روپے ہونگے ۔ 
    
2۔ ہیجماڈی ٹول پلازہ : کار اور دوسری ہلکی موٹر گاڑیوں کے لئے  یکطرفہ  50 روپے ، دو طرفہ (اسی دن  واپس لوٹنے پر) 75 روپے اور ماہانہ پاس 1640 روپے (ایک مہینے میں زیادہ سے زیادہ 50 مرتبہ سفر کرنے کے لئے)۔ لائٹ کمرشیل وہیکل اور منی بس کے لئے یکطرفہ 80 روپے ، دو طرفہ (اسی دن واپسی پر) 120 روپے ، ماہانہ پاس 2655 روپے ۔ بسوں اور ٹرکس کے لئے یکطرفہ 165 روپے ، دو طرفہ 250  اور ماہانہ پاس 5560 روپے ۔ بھاری موٹر گاڑیوں کے لئے یکطرفہ 260 روپے، دو طرفہ 390 اور ماہانہ پاس 8720  روپے ۔ حد سے زیادہ سائز والی گاڑیوں کے لئے یکطرفہ 320 روپے ، دو طرفہ 480 روپے اور ماہانہ پاس 10615 روپے ہونگے ۔ 
    
3 ۔  تلپاڈی ٹول پلازہ : کار اور دوسری ہلکی موٹر گاڑیوں کے لئے  یکطرفہ  50 روپے ، دو طرفہ (اسی دن  واپس لوٹنے پر) 75 روپے اور ماہانہ پاس 1720 روپے (ایک مہینے میں زیادہ سے زیادہ 50 مرتبہ سفر کرنے کے لئے)۔ لائٹ کمرشیل وہیکل اور منی بس کے لئے یکطرفہ 80 روپے ، دو طرفہ (اسی دن واپسی پر) 120 روپے ، ماہانہ پاس 2655 روپے ۔ بسوں اور ٹرکس کے لئے یکطرفہ 165 روپے ، دو طرفہ 245 اور ماہانہ پاس 5420 روپے ۔ بھاری موٹر گاڑیوں کے لئے یکطرفہ 250 روپے، دو طرفہ 370 اور ماہانہ پاس 8250 روپے ۔ حد سے زیادہ سائز والی گاڑیوں کے لئے یکطرفہ 320 روپے ، دو طرفہ 480 روپے اور ماہانہ پاس 10625 روپے ہونگے ۔ 
    
اس کے علاوہ ان تینوں ٹول پلازاس کے اطراف میں 20 کلو میٹر کے اندر احاطے میں رہنے والے لوگوں کی گاڑیوں کے لئے مالی سال 2023-24 کے ماہانہ ٹول فیس 330 روپے ہوگی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔